ETV Bharat / international

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات پر امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 11:05 AM IST

پاکستان کے انتخابات پر امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تینوں نے انتخابی عمل میں غیر شفافیت، دھاندلیوں اور دخل اندازی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے پاکستان میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے عمل کی غیر شفافیت پر اُٹھنے والے سوالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی لیڈروں کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا، اُنہیں اجلاس منعقد کرنے کی آزادی سے محروم رکھا گیا۔

اپنے ردعمل میں تینوں نے انتخابات کے دوران آزادی اظہار پر پابندی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اظہارِ رائے کی آن لائن اور آف لائن آزادی نہیں دی گئی، ووٹنگ کے دن انٹرنیٹ پر پابندی رہی، الیکشن کے عمل میں دخل اندازی اور سیاسی گرفتاریاں ہوئیں، اس پر بھی شدید افسوس ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور ملک میں اہم اصلاحات کیلئے بااختیار سویلین حکومت کا انتخاب ضروری ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انتخابی دھاندلی اور دخل اندازی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ یورپی یونین نے بھی یورپی مبصرین کی مجوزہ انتخابی سفارشات پر عمل درآمد پر زور دیا۔

یورپی یونین نے کہا کہ انتخابات سے پہلے پاکستان کو انسداد دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا رہا تاہم اب پاکستان کو چاہیے کہ وہ جی ایس پی پلس کی رپورٹ میں بتائی گئی خامیوں کو دور کرنے کیلئے درکار معاشی اصلاحات پر توجہ دے۔

امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے ردعمل میں اتنی مشکلات کے باوجود جمہوریت کے جشن میں شامل ہوتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پر پاکستانی عوام کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ تینوں نے انتخابات میں خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.