ETV Bharat / international

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کی ہندوستان آمد

author img

By ANI

Published : Feb 7, 2024, 7:19 AM IST

Bangladesh Foreign Minister on first official visit to India بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ حسن محمود اپنے پہلے سرکاری دورہ پر قومی دار الحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Bangladesh Foreign Minister
Bangladesh Foreign Minister

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ حسن محمود بدھ کو نئی دہلی پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر لکھا کہ "بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ حسن محمود کا ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال۔" انہوں نے کہا کہ "اس اہم دورے سے ہندوستان-بنگلہ دیش کی مضبوط شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔"

حسن محمود وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ حسینہ کی تاریخی فتح کے بعد بنگلہ دیش کی نئی حکومت میں حلف اٹھانے کے بعد بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ حسن محمود کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ شیخ حیسنہ نے مسلسل چوتھی بار وزیر اعظم کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ "یہ دورہ اس اعلی اہمیت اور ترجیح کی عکاسی کرتا ہے جو دونوں ممالک اپنے دو طرفہ تعلقات کو دیتے ہیں۔"

بنگلہ دیشی وزیر حسن محمود اس دورہ کے دوران مرکزی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کریں گے اور بات چیت کریں گے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کی وسیع رینج میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور مستقبل کی مصروفیات کے لیے ایجنڈا تیار کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مشترکہ مفاد کے ذیلی علاقائی، علاقائی اور کثیر جہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جنوری میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب حسن محمود سے کمپالا، یوگنڈا میں ناوابستہ تحریک سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ حسن محمود نے کہا تھا کہ ان کی جے شنکر کے ساتھ ہندوستان-بنگلہ دیش تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے قابل قدر بات چیت ہوئی ہے۔ جے شنکر نے پہلے حسن محمود کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ "جلد ہی دہلی میں ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔"

مزید پڑھیں: 'بھارت ہمارا سب سے بڑا دوست، لیکن میڈیا کے تبصرے ٹھیک نہیں'

حسن محمود کا تعلق بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں چٹاگانگ سے ہے۔ سنہ 2009-2014 کے دوران شیخ حسینہ کی دوسری مدت کے دوران نائب وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے 7 جنوری کو منعقدہ انتخابات میں حکومت بنانے کے لیے 223 نشستیں حاصل کیں۔ عوامی لیگ کی حکومت نے اپنی 36 رکنی کابینہ کا نام صدر محمد شہاب الدین کی جانب سے حکومت سازی کی دعوت دینے کے بعد دیا۔ یہ انتخابات تناؤ کے درمیان ہوئے، کیونکہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی، جماعت اسلامی اور ہم خیال پارٹیوں نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا کیونکہ انہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.