ETV Bharat / international

عراق میں آتشزدگی سے تقریبا 50 افراد جھلسے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 2:09 PM IST

اربیل شہر کی لانگا مارکیٹ میں دوکانوں میں آگ لگنے سے کم ازکم 50 افراد جھلس گئے۔ مقامی حکام کے مطابق تمام لوگ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بغداد: عراق میں اربیل شہر کی لانگا مارکیٹ میں بھیانک آگ لگنے سے تقریباً 50 افراد جھلس گئے۔ شفق نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ مارکیٹ کی متعدد دکانیں بھیانک آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئیں۔ اس دوران تقریباً 50 افراد جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ذرائع کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ اربیل میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل علی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 20 سے زیادہ فائر بریگیڈ اور 100 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کا آپریشن دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا اور آخر کار آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ سانس لینے میں ہوئی تکلیف کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

صحت کے حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ لانگا مارکیٹ میں بھیانک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ بھی لگایا جا رہا ہے، آگ لگنے سے ہوئے نقصان کا بھی حکومت جائزہ لے رہی ہے۔ پتہ لگایا جا رہا ہے اس سے کتنا مالی نقصان ہوا ہے۔ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور ایک بہت بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔

اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں عراق کے صوبہ نینویٰ میں ہمدانیہ علاقے میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے کے باعث 114 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ عراق میں اس سے پہلے بھی آتشزدگی حادثے پیش آئے۔ بغداد میں اپریل 2021 میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.