ETV Bharat / international

چین میں عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 10:30 AM IST

چین کے نانجنگ میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نانجنگ: مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے دارالحکومت نانجنگ میں جمعہ کی صبح ایک عمارت میں آگ لگنے سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جمعہ کی صبح تقریباً 4:39 بجے، مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو ضلع یوہوتائی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ بچاؤ عملہ نے صبح 6 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا اور تقریباً 2 بجے جائے وقوعہ پر تلاشی اور امدادی کارروائیاں ختم ہوگئیں۔ 44 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بجلی کا سامان رکھا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے میں 24 جنوری کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق مقامی فائر رسپانس ایمرجنسی ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ شہر میں ایک گلی کی دکان میں لگی تھی، آگ کے شعلے اتنے بھیانک تھے کی اس کی لپیٹ میں ایک عمارت آگئی تھی۔

بیس جنوری کو وسطی چین کے صوبہ ہینان میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 13 طلباء ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد تیسری جماعت کے طالب علم تھے۔گزشتہ سال نومبر میں شانزی صوبے کے لولیانگ شہر میں ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.