ETV Bharat / international

پاکستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے 51 عسکریت پسندانہ حملے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 12:37 PM IST

پاکستان میں فروری کو پارلیمانی انتخابات کے لیے ہوئے ووٹنگ کے عمل کو بھلے ہی پاکستانی الیکشن کمیشن پر امن قرار دے رہا ہے لیکن فوج نے اپنے بیان میں ووٹنگ کے دوران ملک بھر میں 51 عسکریت پسندانہ حملوں کی جانکاری دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے کہا کہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 51 عسکریت پسندانہ حملے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے میڈیا برانچ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا اور جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندانہ حملوں میں 10 سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے اور 39 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تقریباً 6,000 منتخب انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں اور 7800 سے زیادہ کوئیک ری ایکشن فورس ٹیموں پر 137000 فوجی اہلکاروں اور سویلین مسلح افواج کی تعیناتی کے ساتھ عوام کے لیے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

بیان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ واضح رہے پاکستان میں کل یعنی 8 فروری کو پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ فوج کی جانب سے ملک بھر میں سخت سکیورٹی بندوبست کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ حق رائے دہی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سے ابھی بھی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں نے ان انتخابات میں حیران کن مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ انتخابی نتائج میں دھاندلی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.