ETV Bharat / health

آسٹریلیا کے زیر قیادت محققین کو ذیابیطس کے پرانے زخموں کے علاج میں کامیابی ملی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 9:04 AM IST

Treatment for old diabetic wounds ذیابیطس کے مریضوں کو پرانے زخموں سے نجات دلانے کے لئے پلازما ایکٹیویٹڈ ہائیڈروجیل تھیراپی (پی اے ایچ ٹی) کا ایجاد ہوا ہے۔ یہ نیا طریقہ جس کے اندرونی زخموں، ذیابیطس سے متاثر پاؤں کے السر اور ممکنہ طور پر کینسر ٹیومر کے علاج کے لئے کارگر ثابت ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کینبرا: آسٹریلیا کے زیر قیادت محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ذیابیطس کے پرانے زخموں کا مؤثر طریقے سے علاج کرنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

آسٹریلیا کی زیر قیادت بین الاقوامی ٹیم میں آسٹریلیا، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کے محققین شامل ہیں۔ ٹیم نے ذیابیطس کے مریضوں کو پرانے زخموں سے نجات دلانے کے لئے پلازما ایکٹیویٹڈ ہائیڈروجیل تھیراپی (پی اے ایچ ٹی) کے ذریعے علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں اینٹی بائیوٹکس یا سلور بیسڈ ڈریسنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں پلازما میڈیسن ریسرچ گروپ کے سربراہ آندرے سیزلی نے آج کہا کہ یہ نیا طریقہ جس کے اندرونی زخموں، ذیابیطس سے متاثر پاؤں کے السر اور ممکنہ طور پر کینسر ٹیومر کے علاج کے لئے کارگر ثابت ہوا ہے۔

پلازما ایکٹیویٹڈ ہائیڈروجیل تھراپی (PAHT) کے علاج میں کولڈ پلازما آئنائزڈ گیس کا استعمال شامل ہے، جو طاقتور آکسیڈنٹس پیدا کرتی ہے، ہائیڈروجیل ڈریسنگ کو بہتر بناتی ہے، جیل کو زیادہ طاقتور بناتا ہے اور عام بیکٹیریا کو مارتا ہے جو زخموں کو متاثر کرتے ہیں۔

سیزلی نے کہا کہ پلازما ایکٹیویٹڈ ہائیڈروجیل موجودہ انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

مطالعہ کے مطابق، دنیا بھر میں 540 ملین سے زائد افراد ذیابیطس کے مریض ہیں، جن میں سے 30 فیصد کو اپنی زندگی کے دوران پاؤں میں السر پیدا ہو جاتا ہے۔ اس نے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے پاؤں کے السر جیسے دائمی زخموں کے علاج کی لاگت ہر سال عالمی سطح پر 17 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جاتی ہے۔

تحقیقی ٹیم اگلی پی اے ایچ ٹی کو طبی آزمائشوں میں لے جائے گی تاکہ مریضوں کے لیے ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.