ETV Bharat / entertainment

شادی کے بعد ثنا جاوید نے اپنی پہلی سالگرہ منائی، کہا 'بس ہم دونوں' - Pak Actress Sana Javed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 11:02 PM IST

Pak Actress Sana Javed Birthday: پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2024 کے آغاز میں سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اب شادی کے بعد اداکارہ نے شعیب کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ثنا جاوید نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ شعیب ملک کے ساتھ منائی
ثنا جاوید نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ شعیب ملک کے ساتھ منائی

ممبئی: پاکستانی ٹی وی اداکارہ ثنا جاوید نے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منائی۔ ثنا جاوید 25 مارچ کو 31 برس کی ہو گئیں۔ آج 27 مارچ کو ثنا اور شعیب نے ایک ساتھ سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

غور طلب ہو کہ ثنا نے سالگرہ کی تقریب پر اپنے اسٹار کرکٹر شوہر کا شکریہ ادا کیا۔ غور طلب ہو کہ ثنا اور شعیب نے سال 2024 کے آغاز میں اچانک شادی کی تصویریں شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

ثنا کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے بات کریں تو اداکارہ نے میرون رنگ کا خوبصورت سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ سابق کرکٹر خاکستری پینٹ کے ساتھ کاک رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بس ہم دونوں، سالگرہ منانے کے لیے شوہر کا شکریہ'۔ آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ثنا اور شعیب ایک دوسرے پر کتنی محبت نچھاور کرتے دکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک کی یہ تیسری شادی تھی۔ شعیب اور ثناء نے 20 جنوری 2024 کو سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے ہلچل مچا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی (2002) سے ہوئی تھی، جو 8 سال تک چلی۔ اس کے بعد شعیب نے سال 2010 میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنی دلہن بنایا اور شادی کے 5 سال بعد دونوں نے الگ رہنا شروع کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.