ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ مندی سے سنبھلی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 8:00 PM IST

stock market recovered from the downturn of two Days
اسٹاک مارکیٹ مندی سے سنبھلی

Share Market Today شیئر بازار گزشتہ دو دن کی گراوٹ سے نکل کر آج مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 167.06 پوائنٹس کے تیزی کے ساتھ 71,595.49 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 64.55 پوائنٹس بڑھ کر 21,782.50 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

ممبئی: عالمی منڈی میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی ایس بی آئی، آئی سی آئی آئی بینک، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس سمیت سولہ بڑی کمپنیوں میں مقامی سطح پر زبردست خریداری کی بدولت شیئر بازار گزشتہ دو دن کی گراوٹ سے نکل کر اور آج مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 167.06 پوائنٹس کے تیزی کے ساتھ 71,595.49 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 64.55 پوائنٹس بڑھ کر 21,782.50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.82 فیصد گر کر 39,569.57 پوائنٹس اور اسمال کیپ کو 1.36 فیصد کی کمی سے 45,650.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3932 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1316 میں خریداری ، 2518 میں فروخت ہوئی جبکہ 98 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ نفٹی کی 27 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 23 ​​کمپنیوں میں گراوٹ رہی۔


بی ایس ای کے پانچ گروپوں میں خریداری ہوئی۔ جس کی وجہ سے ایف ایم سی جی 0.23، فنانشل سروسز 0.37، ہیلتھ کیئر 0.34، بینکنگ 1.48 اور کنزیومر ڈیوریبلز گروپس کے حصص مضبوط رہے۔ اسی دوران انرجی 1.30، انڈسٹریلس 1.21، ٹیلی کوم 1.45، یوٹیلٹیز 1.36، میٹل 1.62، آئل اینڈ گیس 1.97، پاور 1.10 اور کیپٹل گڈز گروپ کے حصص میں 0.86 فیصد کی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے لوک سبھا میں اقتصادی نظام پر وائٹ پیپر پیش کیا

بین الاقوامی سطح پر اضافہ کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.08 فیصد، جرمنی کے ڈیکس میں 0.02، جاپان کے نکئی میں 0.09 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.28 فیصد اضافہ جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.