ETV Bharat / business

بجٹ کے اعلانات سے سنسیکس نفٹی گلزار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 7:08 PM IST

بجٹ کے اعلانات سے سنسیکس نفٹی گلزار
بجٹ کے اعلانات سے سنسیکس نفٹی گلزار

بجٹ میں ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے آج سنسیکس اور نفٹی میں اضافہ ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 440.33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 72085.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ممبئی: بجٹ میں عوام پسند وعدوں کے بجائے ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے پرجوش سرمایہ کاروں کی تیل اور گیس، توانائی، دھاتیں، آئی ٹی اور ٹیک سمیت سولہ گروپوں میں زبردست خریداری کی بدولت آج سنسیکس اور نفٹی میں اضافہ ہوا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 440.33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 72085.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 156.35 پوائنٹس اچھل کر 21853.80 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.80 فیصد بڑھ کر 38928.11 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 45849.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 3943 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2036 میں خریداری 1811 فروخت جب کہ 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 38 کمپنیاں منافع جبکہ 12 نقصان میں رہیں۔

بی ایس ای کے 16 گروپس میں خریداری کا زور رہا۔ اس دوران آئل اینڈ گیس 4.22، انرجی 3.44، میٹل 2.95، کموڈیٹیز 0.87، سی ڈی 0.45، ہیلتھ کیئر 0.23، انڈسٹریلز 0.18، آئی ٹی 2.17، یوٹیلٹیز 2.18، آٹو 0.37، پاور 1.81، ریئلٹی 0.85، ٹیک 1.68، اورسروسز گروپ کے شیئر 2.22 فیصد مضبوط رہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

عالمی منڈی میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.41، جرمنی کا ڈیکس 0.78 اور 0.41 فیصد چڑھ گیا جب کہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.21 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.46 فیصد لڑھک گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.