ETV Bharat / business

ایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف کا آسٹریلیا کی فیڈرل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ - Employability Lifes agreement

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 9:25 PM IST

ایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف کا آسٹریلیا کی فیڈرل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ
ایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف کا آسٹریلیا کی فیڈرل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ

ایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف نے فیڈریشن یونیورسٹی آف آسٹریلیا کے ساتھ مل کر روزگار بازار کی مستقبل کی ضروریات کے مطابق معاہدہ کیا ہے۔ جو نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے مراکز چلانے کے لئے بھارت کی یونیورسٹیوں کا انتخاب کرے گی۔

نئی دہلی: ایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف نے فیڈریشن یونیورسٹی آف آسٹریلیا کے ساتھ مل کر روزگار بازار کی مستقبل کی ضروریات کے مطابق معاہدہ کیا ہے۔ جو نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے مراکز چلانے کے لئے بھارت کی یونیورسٹیوں کا انتخاب کرے گی۔

جمعہ کو جاری ہونے والی کمپنی کی ریلیز کے مطابق، یہ پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے اور صنعتوں کی طلب کے مطابق طلباء کی روزگارکی صلاحیت بڑھانے کے لئے مہارت پرمبنی تربیتی پروگرام پیش کرتا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں میں چنڈی گڑھ یونیورسٹی، لامارین ٹیک اسکلز یونیورسٹی (پنجاب)، ایم جی ایم انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ (ممبئی)، بھگینی نیویدیتا یونیورسٹی (کولکاتہ)، گارڈن سٹی یونیورسٹی (بنگلور)، نرگنڈ گروپ آف انسٹی ٹیوشن (این جی آئی) (بنگلور)، اور ملناڈ کالج آف انجینئرنگ (ایم سی ای) ہیں۔

یہ یونیورسٹیاں، آسٹریلیا کی فیڈریشن یونیورسٹی اورایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف کے ساتھ مل کر، صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں کورسز بنائیں گی اور ان کو چلانے کے لیے اپنے اجتماعی وسائل اور مہارت سے فائدہ اٹھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پرایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منیش ملہوترا نے کہا کہ فیڈریشن یونیورسٹی اورایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف کی یہ شراکت داری ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیائی تعلیمی اداروں کو بھی آگے آنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے اور ایمپلائبلٹی ڈاٹ لائف اس ہنر کو مزید نکھارنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.