ETV Bharat / bharat

دن بھر عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - todays top news

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 9:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ایس بی آئی نے سپریم کورٹ میں کہا کہ الیکٹورل بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیا، الیکشن کمشنروں کی تقرری کو روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • الیکٹورل بانڈ کیس میں ایس بی آئی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی ہیں۔
  • سپریم کورٹ نے جمعرات کو دو نئے الیکشن کمشنروں کی تقرری میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور ان کی تقرری پر روک لگانے سے افراتفری پیدا ہوگی۔
  • چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کو ڈی ایم کے لیڈر کے پونموڈی کو کابینہ میں شامل نہ کرنے پر سرزنش کی۔اور کہا کہ گورنر خود کو سپریم کورٹ سے اوپر سمجھتے ہیں۔ درحقیقت چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی سفارش کے باوجود گورنر نے پونموڈی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا۔
  • عام آدمی پارٹی کے کنوینر کیجریوال کو شراب پالیسی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ اب اس درخواست کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی۔
  • کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ ہمارا بینک کھاتہ منجمد کر دیا گیا تاکہ پیسے کی کمی کی وجہ سے ہم الیکشن نہ لڑ سکیں۔ ہمیں الیکشن لڑنے کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا جارہا ہے۔
  • ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ سی اے اے کے ذریعے پی ایم نریندر مودی اور امیت شاہ اقلیتوں کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔اویسی نے کہا کہ ہم نے اس بل کو پھاڑ کر پھینک دیا تھا۔
  • وادی کشمیر میں امسال سالانہ امر ناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ 52 دنوں پر محیط امسال یہ یاترا 19 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
  • پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی اصل آواز کو دباکر منظور نظر افراد کو پارلیمنٹ میں پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پی ڈی پی کو توڑ کر نئی پارٹیاں تشکیل دیں۔
  • نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کی مخالفت کرنا اپنے لئے باعث فخر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قدرآور لیڈران خاندانی سیاست کی باتیں کر رہے ہیں لیکن انہیں اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھنا چاہئے۔
  • فرانسیسی سینیٹر گیولیم گونٹارڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو تاریخ یاد کرے گی۔
  • غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیل نے مغربی کنارے میں بھی اپنی جارحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں ایک ڈرون حملے سے تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند تھے۔
  • پاکستان نے کہا کہ 18 مارچ کو افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، پاکستان نے یہ کارروائی افغان عوام اور فوج کے خلاف نہیں کی۔
  • کرکٹ کا تہوار آئی پی ایل کا سترہویں سیزن کل سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلا مقابلہ چنئی سپر کنگس اور روئل چیلینجرز بنگلورو کے درمیان چنئی میں رات آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔
  • چنئی سپر کنگز نے تجربہ کار کپتان ایم ایس دھونی کی جگہ رتوراج گائیکواڈ کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ رتوراج کو اپنی گھریلو ٹیم مہاراشٹر کی کپتانی کا ​​تجربہ ہے اور وہ ایشین گیمز میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.