ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 8:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پپو یادو اور دانش علی کانگریس میں شامل ہوگئے، وزیراعظم مودی کی روسی اور یوکرینی صدور سے ٹیلیفونک گفتگو، غزہ کے الشفاء اسپتال پر اسرائیل کا حملہ، 90 افراد جاں بحق، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • لوک سبھا انتخابات سے قبل پپو یادو کی جن ادھیکاری پارٹی کانگریس میں ضم ہو گئی اور انہوں نے بیٹے سارتھک کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہیں بی ایس پی سے معطل شدہ رکن پارلیمنٹ دانش علی نے بھی کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔
  • بدایوں میں منگل کے روز ہوئے دو بچوں کے قتل اور تیسرے بچے پر جان لیوا حملے کے مشتبہ ملزم کو کل دیر رات انکاؤنٹر کر دیا گیا۔ اس قتل کے بعد اپوزیشن سماجوادی پارٹی نے بی جے پی حکومت پر لوک سبھا انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے فوراً بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی اور روس یوکرین تنازعہ کو حل کرنے میں سفارت کاری کے راستے کو آگے بڑاھنے کا اعادہ کیا۔
  • مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راہول گاندھی کے انتخابی بانڈز سے متعلق بی جے پی کے خلاف الزامات پر ردعمل ظاہر کیا۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ راہل گاندھی نے بھی الیکٹورل بانڈز کے ذریعے 1600 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔ وہ بتائیں کہ انہوں نے کہاں سے جمع کیا۔
  • جھارکھنڈ کورٹ میں ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف ایم پی، ایم ایل اے کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے غیر ضمانتی وارنٹ کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا ہے۔
  • بہار پبلک سروس کمیشن نے اساتذہ کی بحالی کے تیسرے مرحلے میں پیپر لیک کی وجہ سے 15 مارچ کو ہوئے دونوں شفٹوں کا امتحان منسوخ کر دیا ہے۔
  • جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن بورڈ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے امتحانات کے دوران 12ویں جماعت کے طلبہ کو غلطی سے 11ویں جماعت کا سوال نامہ دے دیا گیا۔ جس کے بعد حکام نے امتحان ملتوی کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
  • لداخ کے کرگل ضلع میں کے ڈی اے کے زیر اہتمام نصف دن کی ہڑتال کال کے پیش نظر احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مارچ میں مختلف مطالبات کئے گئے، جن میں لداخ کے لیے ریاستی درجہ اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات بھی شامل ہیں۔
  • غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں 90 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام حماس کے رکن تھے جبکہ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مریض طبی عملہ اور عام شہری ہیں۔
  • اسرائیلی فورسز نے امداد کی تلاش میں بھٹکنے والے فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سات اکتوبر سے جاری جنگ میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔
  • عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں بھوک اور شدید غذائی قلت سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا وزن پیدائش کے وقت بہت کم ہوتا ہے اور انہیں خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
  • یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے غزہ ایک کھلی جیل تھی۔ لیکن اسرائیلی جنگ نے اب اسے دنیا کے سب سے بڑے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس قبرستان میں ہزاروں فلسطینیوں اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو دفن کیا گیا ہے۔
  • افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ تیسری بار دو طرفہ سیریز ملتوی کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے متبادل حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ اور آسٹریلوی حکومت سے درخواست کیا کہ وہ کرکٹ بورڈز پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے کے بجائے تمام خطوں میں کرکٹ کی ترقی کی حمایت پر توجہ مرکوز کرے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.