ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 8:22 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی نے صدر دروپدی مرمو کو رپورٹ پیش کر دی، پٹیالہ سے رکن پارلیمنٹ اور کیپٹن امریندر سنگھ کی اہلیہ پرنیت کور بی جے پی میں شامل، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی نے صدر دروپدی مرمو کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔18 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کئی تجاویز دی گئی ہیں۔
  • کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مودی حکومت کے ون نیشن ون الیکشن کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے ریاستوں پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کے وفاقی نظام کے خلاف ہے۔
  • راہل گاندھی نے ناسک میں کہا کہ اپوزیشن کا انڈیا اتحاد ہی کسانوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو ختم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد حکومت کسانوں کی آواز بنے گی اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔
  • پنجاب کے پٹیالہ سے رکن پارلیمنٹ اور کیپٹن امریندر سنگھ کی اہلیہ پرنیت کور بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان لوگوں کا ساتھ دیں جو ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
  • یو اے پی اے کے تحت جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر عائد پابندی پر غور کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے ایک ٹربیونل تشکیل دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں اس تنظیم پر 2019 میں پانچ سال کیلئے پابندی عائد کر دی تھی جس میں گزشتہ فروری کو مزید پانچ سال کا اضافہ کیا گیا۔
  • جموں و کشمیر ڈی جی پی آر آر سوین نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کا کاروبار بہت بڑے چیلنج کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
  • نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کے بنیادی موقف میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بی جے پی کی اے، بی ، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
  • غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو ہلاک اور 135 دیگر کو زخمی کردیا، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31,272 تک اور زخمیوں کی تعداد 73,024 تک پہنچ گئی ہے۔
  • مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ نے کہا کہ ، یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ صرف چار ماہ میں غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا بھر میں چار سال کی جنگوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ یہ جنگ بچوں کے خلاف جنگ ہے۔ یہ ان کے بچپن اور مستقبل کے خلاف جنگ ہے۔
  • جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے شہری جو اسرائیلی مسلح افواج میں شامل ہیں یا غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں، انہیں وطن واپس آنے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔
  • مبئی نے آج رنجی ٹرافی کے فائنل میں ودربھ کو 169 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ 42 ویں بار رنجی ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔ 568 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ودربھ کی ٹیم 368 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.