ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 8:36 PM IST

سپریم کورٹ نے کہا کہ رشوت خوری کو پارلیمانی استحقاق کے ذریعہ تحفظ حاصل نہیں ہے، سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کو اپنا دفتر خالی کرنے کو کہا، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • سپریم کورٹ نے پیر کے روز 1998 کے اپنے ہی ایک فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ رشوت خوری کو پارلیمانی استحقاق کے ذریعہ تحفظ حاصل نہیں ہے۔ بدعنوانی اور رشوت خوری پارلیمانی نظام کے کام کو تباہ کر دیتی ہے۔سات رکنی بنچ نے یہ بھی کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے رشوت لینے والے ایم ایل اے کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
  • تلنگانہ کے عادل آباد میں وزیراعظم مودی نے اپوزیشن اتحاد انڈیا پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کے لیڈر بدعنوانی، خاندانی حکمرانی اور خوشامد میں ملوث ہیں جبکہ بی جے پی ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
  • سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کو راؤس ایونیو میں واقع پارٹی دفتر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے عام انتخابات کے پیش نظر 15 جون تک مہلت دی ہے۔ شکایت کی گئی تھی کہ عام آدمی پارٹی کا دفتر راؤس ایونیو کورٹ کو الاٹ کی گئی زمین پر بنایا گیا ہے۔
  • لالو پرساد یادو کے مودی پر نو فیملی کا طنز کسنے کے بعد بی جے پی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر مودی کا پریوار نام سے مہم شروع کر دی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ اور نتن گڈکری سمیت دیگر رہنماوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 'مودی کا پریوار' نام کا ٹیگ بھی شامل کیا ہے۔
  • مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ دس برسوں کے دوران عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں 69 فیصد کمی آئی ہے۔اس کے علاوہ پتھر بازی کے واقعات میں 100 فیصد کمی آئی ہے۔
  • دہلی شراب گھوٹالے میں ای ڈی کی طرف سے بھیجے گئے آٹھویں سمن پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
  • سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیر ادے ندھی اسٹالن سے سناتن دھرم کے بارے میں ان کے مبینہ ریمارکس پر پوچھ گچھ کی اور کہا کہ بحیثیت وزیر انہیں اس قسم کے بیانات کے نتائج سے واقف ہونا چاہیے تھا۔ اسٹالن پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ستمبر 2023 میں کہا تھا کہ سناتن دھرم سماجی انصاف اور مساوات کے خلاف ہے اور اس لیے اسے ختم ہونا چاہیے۔
  • جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے سیٹوں کے تقسیم کے بارے میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
  • کشمیر میں قریب تین مہینوں کی طویل سرمائی تعطیلات کے بعد آج اسکول دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کے لیے کھل گئے۔اسکول کھلنے کے ساتھ ہی بازاروں میں رونق بھی لوٹ آئی ہے۔
  • شہباز شریف نے آج پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزارت عظمی کے انتخاب میں شہباز شریف کو 201 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
  • رفح میں ایک ماں نے دس سال بعد پیدا ہوئے اپنے جڑواں بچوں کو کھو دیا۔ رہائشی مکانوں پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں رانیہ نے اپنے جڑواں بچوں اور شوہر سمیت پورا خاندان کو کھو دیا۔ رانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اب جنگ سے تھک چکی ہیں اور غزہ میں نہیں رہنا چاہتیں۔
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدہ پھر رکاوٹوں کا شکار ہو گیا ہے۔ اسرائیل بات چیت کے اگلے دور میں شرکت سے انکار کر رہا ہے تو دوسری جانب حماس نے زندہ بچ جانے والے یرغمایوں کے ناموں کی فہرست دینے سے انکار کر دیا ہے۔
  • سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کے لیے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کی جگہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ حیدرآباد نے کمنز کو آئی پی ایل نیلامی میں 20 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.