ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی نے تمام 42 امیدواروں کا کیا اعلان، سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو بھی ٹکٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 2:54 PM IST

Updated : Mar 10, 2024, 8:32 PM IST

TMC LS Polls Candidates لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ٹی ایم سی نے مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جس میں حیران کن نام سابق کرکٹر یوسف پٹھان کا ہے۔ جبکہ اداکارہ سے سیاستدان بنی نصرت جہاں کو امیدواروں کی فہرست سے باہر رکھا گیا۔

TMC Supremo
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

کولکاتہ: ترنمول کانگریس نے اتوار کو کولکتہ کے مشہور بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اپنی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جہاں پارٹی سپریمو نے اپنی پارٹی کے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے 42 امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

اس فہرست میں آٹھ موجودہ اراکین پارلیمنٹ کے نام نہیں ہیں۔ جبکہ سابق کرکٹرز یوسف پٹھان اور کیرتی آزاد جیسے کئی نئے چہروں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے دوبارہ 16 موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا ہے اور 12 خواتین کو بھی میدان میں اتارا ہے۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی، ڈائمنڈ ہاربر سے الیکشن لڑیں گے جبکہ سابق کرکٹر یوسف پٹھان بہرام پور سے اور کیرتی آزاد بردھمان-درگاپور سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار ہوں گے۔

مہوا موئترا کرشن نگر سے اور سابق اداکار رچنا بنرجی ہگلی سے اور اداکار دیپک ادھیکاری، جنہیں دیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، گھٹل سے الیکشن لڑیں گے۔ اداکارہ سے سیاستدان بنی نصرت جہاں کو امیدواروں کی فہرست سے باہر رکھا گیا۔

بشیرہاٹ لوک سبھا سیٹ سے، جہاں سندیش کھaلی واقع ہے، ٹی ایم سی نے اپنے سابق رکن پارلیمنٹ حاجی نور الاسلام کو موجودہ ایم پی نصرت جہاں کی جگہ اتارا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ 'انڈین نیشنل کانگریس نے بار بار مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ باعزت سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایسے معاہدے کو مذاکرات کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے نہ کہ یکطرفہ اعلانات کے ذریعے۔ انڈین نیشنل کانگریس ہمیشہ چاہتی ہے کہ انڈیا اتحاد مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے۔

ٹی ایم سی کے لوک سبھا امیدواروں کی مکمل فہرست

  1. جگدیش چندر بسونیا- کوچ بہار
  2. پرکاشک بڑائیک - علی پور دوار
  3. نرمل چندر رائے - جلپائی گوڑی
  4. گوپال لاما- ڈارجلنگ
  5. کرشنا کلیانی- رائے گنج
  6. بیلب مترا- بلورگھاٹ
  7. پرسون بنرجی - مالدہ شمالی
  8. شاہنواز علی ریحان- مالدہ جنوبی
  9. خلیل الرحمن- جنگی پور
  10. یوسف پٹھان- بہرام پور
  11. ابو طاہر خان- مرشد آباد
  12. مہوا موئترا - کرشنا نگر
  13. مکوٹمنی ادھیکاری - راناگھاٹ
  14. وشواجیت داس - بنگاؤں
  15. پارتھ بھومک - براک پور
  16. سوگت رائے - دم دم
  17. کاکلی گھوش دستیدار- باراسات
  18. حاجی نورالاسلام- بشیرہاٹ
  19. پرتیما منڈل-جے نگر
  20. باپی ہلدار- متھرا پور
  21. ابھیشیک بنرجی - ڈائمنڈ ہاربر
  22. سیانی گھوش۔جادو پور
  23. مالا رائے - کولکتہ جنوبی
  24. سدیپ بنرجی - کولکاتہ شمالی
  25. پرسون بنرجی - ہاوڑہ
  26. سجادہ احمد - اُلبیریا
  27. کلیان بنرجی - شریرام پور
  28. رچنا بنرجی - ہگلی
  29. متھالی باغ- آرام باغ
  30. دیوانشو بھٹاچاریہ - تملوک
  31. اتم باریک - کانتھی
  32. دیپک ادھیکاری- گھاٹال
  33. کالیپد سورین - جھاڑگرام
  34. جون مالیا- مدنی پور
  35. شانتیرام مہت- پرولیا
  36. اروپ چکرورتی‘ بنکورہ
  37. شرمیلا سرکار- بردوان ایسٹ
  38. کیرتی آزاد- بردوان درگاپور
  39. شتروگھن سنہا- آسنسول
  40. اسیت کمار مل- بولپور
  41. شتابدی رائے - بیر بھوم
  42. سُجاتا منڈل - بشنو پور
Last Updated :Mar 10, 2024, 8:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.