ETV Bharat / bharat

چاہے کتنے بھی مقدمات درج کیے جائیں ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا: راہل گاندھی

author img

By PTI

Published : Jan 24, 2024, 11:48 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 9:19 PM IST

Rahul Gandhi dares Assam Police
Rahul Gandhi dares Assam Police

Rahul Gandhi on Assam Chief Minister کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آسام کے وزیراعلی کی جانب سے راہل گاندھی اور دیگر کانگریس رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت پر کہا کہ کتنے بھی مقدمات درج کیے جائیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

بارپیٹا: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں "جتنے چاہے مقدمات" درج کرلیے جائیں انہیں ڈرایا نہیں جاسکتا۔ گوہاٹی پولیس نے وزیراعلی کی ہدایت پر مبینہ طور پر بھیڑ کو بھڑکانے کے الزام میں راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے خلاف گذشتہ روز مقدمہ درج کیا ہے۔

  • #WATCH बारपेटा में भारत जोड़ो न्याय यात्रा के दौरान कांग्रेस नेता राहुल गांधी ने कहा, "पता नहीं कहां से उसके(हिमंत बिस्वा सरमा) दिमाग में आ गया कि वो राहुल गांधी को डरा सकता है। जितने केस लगाने में लगा दीजिए, मैं नहीं डरता...25 केस लगाए हैं, 25 और लगा दीजिए..." pic.twitter.com/ZOnaQwWiNT

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) January 24, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بارپیٹا ضلع میں 'بھارت جوڈو نیائے یاترا' کے 7 ویں دن اپنی پہلی عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما پر سخت نکتہ چینی کی اور انہیں زمین سے متعلق الزامات کی ایک سیریز کے ساتھ ملک کا "سب سے زیادہ بدعنوان وزیر اعلیٰ" قرار دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ ہمانتا بسوا سرما کو یہ خیال کیسے آیا کہ وہ کیس درج کر کے مجھے ڈرا سکتے ہیں۔ جتنے کیسز ہو سکے دائر کریں۔ مزید 25 مقدمات درج کرو، آپ مجھے ڈرا نہیں سکتے۔ بی جے پی-آر ایس ایس مجھے ڈرا نہیں سکتے''۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس آسام کی زبان، ثقافت اور تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے۔ وہ ناگپور سے آسام کو چلانا چاہتے ہیں، لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ آسام کو صرف آسام سے چلایا جائے گا"۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ آسام میں بدعنوانی کا سلسلہ چل رہا ہے، کانگریس لیڈر نے سرما کو ملک کا سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ قرار دیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ "جب وہ (سرما) آپ سے بات کرتا ہے، وہ آپ کی زمین چوری کرتا ہے۔ جب آپ سپاری چباتے ہیں، تو وہ سپاری کے کاروبار کو ختم کر دیتا ہے۔ انہوں نے کازیرنگا نیشنل پارک میں بھی زمین لی ہے''۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور سرما کے دل نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی جے پی بھارت جوڑو نیائے یاترا سے خوفزدہ: کھڑگے

گوہاٹی پولس نے منگل کے روز ریاستی دارالحکومت میں تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔

Last Updated :Jan 24, 2024, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.