ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ ہند کا بجٹ اجلاس سے خطاب، ملکی عوام سے اتحاد کی اپیل

author img

By ANI

Published : Jan 31, 2024, 12:05 PM IST

Updated : Jan 31, 2024, 2:01 PM IST

Murmu addresses joint session
Murmu addresses joint session

Murmu addresses budget session صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے متعدد امور پر بات کی ہے۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں "شریشٹھ بھارت" کی خوشبو ہے اور یہ ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب کی شان کو ظاہر کرتی ہے۔ نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کے لیے تاریخی کامیابیوں کا رہا ہے۔

  • #WATCH | Budget Session | President Droupadi Murmu addresses a joint session of both Houses at the new Parliament building.

    She says, "...In the last 10 years, India saw the completion of several works towards national interest that had been awaited by the people of the country… pic.twitter.com/ERbVcaSI7P

    — ANI (@ANI) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

صدر مرمو نے اپنے خطاب میں مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان دس سالوں کے دوران کسانوں اور عام لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ مرمو نے مزید کہا کہ "حکومت ہماری سرحدوں پر جدید انفراسٹرکچر بنا رہی ہے۔ ہماری افواج دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ داخلی امن کے لیے حکومت کی کوششوں کے بامعنی نتائج ہمارے سامنے موجود ہیں۔ ملک میں سلامتی اور تحفظ کا ماحول ہے۔ جموں و کشمیر میں عسکری کاروائیوں کے واقعات میں بڑی کمی آئی ہے۔

دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف حکومت کی سخت پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’دہشت گردی ہو یا عسکریت پسندی، ہماری افواج آج ’ٹٹ فار ٹیٹ‘ پالیسی کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔ داخلی امن کے لیے میری حکومت کی کوششوں کے بامعنی نتائج ہمارے سامنے ہیں۔"

  • #WATCH | Budget Session | President Droupadi Murmu says, "In the past years, the world witnessed two major wars and faced a pandemic like Corona. Despite such global crises, my government kept inflation under control in the country and did not let the burden on common Indians… pic.twitter.com/N2aL6sRma8

    — ANI (@ANI) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال، جو ایک طویل عرصے سے دہشت گردی اور تشدد کا شکار ہے، کافی حد تک معمول پر آچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا ماحول ہے۔ آج ہڑتال کی خاموشی نہیں ہے، بلکہ بھرے بازار میں ہلچل ہے۔‘‘

  • #WATCH | President Droupadi Murmu says, "My Government believes that the grand edifice of a developed India will stand on four strong pillars – youth power, women power, farmers and the poor." pic.twitter.com/u8C4opfICx

    — ANI (@ANI) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حکومت کی پالیسی کی وجہ سے شمال مشرق میں بھی علیحدگی پسندی کے واقعات میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا "شمال مشرق میں علیحدگی کے واقعات میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ کئی تنظیموں نے دیرپا امن کی طرف قدم اٹھایا ہے۔ نکسل ازم سے متاثرہ علاقوں میں کمی آئی ہے اور نکسلی تشدد کے واقعات میں بھی زبردست کمی آئی ہے۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ ہند مرمو کا یہ پہلا خطاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت امرت کال کے آغاز میں 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے تعمیر کی گئی تھی۔ صدر نے کہا کہ "اس (پارلیمنٹ کی نئی عمارت) میں شریسٹھا بھارت کی خوشبو ہے اور یہ ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب کی شان کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں ہماری جمہوری اور پارلیمانی" روایات کا احترام کرنے کا عہد ہے۔

مزید پڑھیں: اس بار ملک کی وزیر خزانہ 'دشا-نردیشک باتیں' کے ساتھ بجٹ پیش کریں گی: پی ایم مودی

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج یعنی بدھ کو شروع ہوا اور یہ موجودہ لوک سبھا کا آخری اجلاس ہوگا جس میں اس سال اپریل-مئی میں عام انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ بجٹ سیشن سے پہلے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کردی گئی ہے۔ جو سرمائی اجلاس کے دوران "قواعد کی خلاف ورزی" پر معطل کی گئی تھی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 9 فروری تک جاری رہے گا۔

اے این آئی

Last Updated :Jan 31, 2024, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.