ETV Bharat / bharat

کسانوں کے بہبود کے لئے وقف ہے مودی حکومت:امت شاہ - Home Minister Amit Shah

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 3, 2024, 10:43 PM IST

امت شاہ نے کہا کہ بی ایس پی کے دور میں 19 شوگر ملیں بند ہوئیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے 10 شوگر ملیں بند کیں، لیکن بی جے پی کے دور میں 20 سے زیادہ شوگر ملیں شروع ہوئیں اور پانچ نئی شوگر ملیں کھولی گئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مظفر نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر داخلہ امت شال نے بدھ کو کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت کسانوں اور غریبوں کے بہبود کے لئے وقف ہے۔ مظفر نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کا الیکشن ہے۔ مودی حکومت نے غریبوں اور کسانوں کی بہتری کے لیے بہت کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے گنے کے لیے قومی پالیسی بنا کر کسانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) کے دور میں گنے کی ایف آر پی 210 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 340 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے دور میں 19 شوگر ملیں بند ہوئیں، جب کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حکومت نے 10 شوگر ملیں بند کیں، لیکن بی جے پی کے دور میں 20 سے زیادہ شوگر ملیں شروع ہوئیں اور پانچ نئی شوگر ملیں کھولی گئیں۔ شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد مودی حکومت نے سہارا قیمت پر سب سے زیادہ خریداری کی ہے۔ 2017 سے پہلے اتر پردیش میں عدم تحفظ کی وجہ سے نقل مکانی میں اضافہ ہوا تھا۔ 2017 کے بعد، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے نقل مکانی کو روک کر اور اتر پردیش سے غنڈہ گردی کو ختم کرکے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

انڈیا انڈیا کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ کروڑ روپے کا گھوٹالہ کرنے والے تمام لیڈر ایک متکبر اتحاد میں جمع ہو گئے ہیں۔ اس اتحاد نے 'بدعنوانوں کو بچاؤ' ریلی نکال کر بدعنوانوں کو بچانے کی بات کی۔ 2014 میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ جنہوں نے بدعنوانی کی ہے وہ جیل جائیں گے اور وہ 2024 میں بھی یہی کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد بدعنوانوں کو بچانا اور خاندانی لوگوں کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے، وہیں مسٹر مودی کا مقصد غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور محروم لوگوں کو حقوق فراہم کرکے ملک کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.