ETV Bharat / bharat

سرسا میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 1:46 PM IST

Lok Sabha Election 2024 ہریانہ کے سرسا میں کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں روڈ شو کیا ۔انہوں نے روڈ شو کے دوران بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔

سرسا میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو
سرسا میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو (Priyanka Gandhi in Sirsa (ANI))

سرسا:لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس کے تحت کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے جمعرات کو سرسا میں روڈ شو کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے لوگوں سے سرسا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار کماری سیلجا کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کماری سیلجا اور کرن چودھری ان کے ساتھ موجود تھے۔

اس دوران بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی کے خلاف لہر ہے۔ عوام ان کی سیاست سے تنگ آچکی ہے۔ملک میں بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔عام لوگ بے روزگاری اور بے مہنگائی پریشان ہیں۔

سرسا میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ اس دوران کانگریس امیدوار کماری سیلجا اور سینئر کانگریس لیڈر کرن چودھری نے بھی لوگوں سے خطاب کیا۔

پرینکا نے کہاکہ ہریانہ میں کانگریس کی زبردست لہر ہے۔ ہریانہ سمیت ملک کی بیشتر ریاستوں بے روزگاری ہے۔بےروز گار والی ریاست میں ہریانہ پہلے نمبر پر آتا ہے۔ یہاں کے نوجوان اس کی قیمت چکا رہے ہیں۔ عوام بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدعنوانی اور عدم استحکام سے تنگ آچکے ہیں۔ عام لوگ ایک بڑی تبدیلی لانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛اگنی ویر اسکیم کو 4 جون کو کوڑے دان میں پھینکیں گے، گریجویٹس کو پہلی نوکری کی گارنٹی - RAHUL GANDHI ON AGNIVEER

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی سرسا کے بعد اب پانی پت میں روڈ شو کریں گی۔ پانی پت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی کرنال لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار دیویانشو بدھیراج کے لیے مہم چلائیں گی۔ اس سیٹ پر سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.