ETV Bharat / bharat

پاکستان کانگریس کے شہزادے کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین: پی ایم مودی - Modi on Pakistan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 7:20 PM IST

Modi on Pakistan
Modi on Pakistan(ETV Bharat Hindi National)

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے آنند میں انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کانگریس کے شہزادے کو ہندوستان کا وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین ہے۔ پی ایم نے کہا کہ کانگریس پہلے سے ہی پاکستان کی مرید ہے۔

آنند: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے آنند میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کانگریس کے شہزادے کو وزیراعظم بنانے کے لیے بیتاب ہے۔

کانگریس پر طنز کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ بھارت میں کانگریس کمزور ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان اس کانگریس کے لیے اپنی چھاتی پیٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس مر رہی ہے، جب کہ پاکستان وہاں رو رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک روز قبل پاکستان کے رہنما فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ راہل گاندھی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی پر حاوی ہیں۔ پی ایم مودی نے اپنی ریلی میں اسی بیان کا جواب دیا۔

پی ایم مودی نے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی بھتیجی ماریہ عالم خان کے ایک بیان کا بھی ذکر کرتے ہوئے ''ووٹ سے جہاد'' کا الزام عائد کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی لیڈر خود کو بے نقاب کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماریہ عالم خان نے مسلمانوں کو ووٹ جہاد کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان کسی مدرسے سے نکلنے والے بچے کا نہیں بلکہ ایک پڑھے لکھے گھرانے سے آنے والی خاتون کا ہے۔ ماریہ سماج وادی پارٹی میں ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا مودی کے سیاسی خاندان کا حصہ بننا مجرموں کے لیے سلامتی کی گارنٹی ہے؟: راہل گاندھی

کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ آج کانگریس کے شہزادے ملک کے آئین کو ماتھے پر رکھ کر ناچ رہے ہیں۔ لیکن کیا وہ اس بات سے واقف نہیں تھے کہ مودی کے آنے سے پہلے اس ملک میں دو آئین اور دو جھنڈے تھے۔ مودی نے انہیں ہٹایا۔ راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم نے کانگریس کے دور اقتدار میں ترقی کو روکنے کا بھی الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بینکوں کو نیشنلائز کیا، لیکن غریب لوگوں کے کھاتے نہیں کھولے، الٹا بینکوں پر قبضہ کر لیا۔ ہماری حکومت نے صرف 10 برسوں میں 50 کروڑ سے زیادہ جن دھن بینک اکاؤنٹس کھولے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.