ETV Bharat / bharat

گمراہ کن ہتھکنڈوں سے متاثر نہ ہوں، جمہوریت کے تحفظ کے لیے ووٹ ڈالیں: کھرگے - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By PTI

Published : Apr 26, 2024, 11:08 AM IST

Kharge's appeal to voters کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے عوام خاص کر پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں سے پر جوش اپیل کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی تلقین کی ہے۔

a
a

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوتے ہی کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمعہ کو رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کو آمریت کے چنگل سے بچانے کے لیے باہر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔ رائے دہندگان سے ایک پرجوش اپیل میں انہوں نے کہا کہ ’’یہ کوئی عام انتخاب نہیں ہے اور ووٹرز کو کسی بھی تقسیم کرنے والے ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

کھرگے نے کہا کہ ووٹنگ کے بٹن کو دبانے سے پہلے آئین کو ان کے دلوں میں گونجنا چاہیے۔ کھرگے نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں باہر آئیں اور اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کریں کیونکہ وہ جمہوریت کی اس تحریک میں حقیقی تبدیلی لانے والے ہیں۔ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر دئے گئے پیغام میں کھرگے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’ووٹ ڈالنے سے قبل آپ کے دلوں میں یہ بات پیوست ہونی چاہئے کہ ہم بھارت کے شہری ہیں اور انتخابات آئین کی روح ہے۔ یہ کوئی عام الیکشن نہیں بلکہ جمہوریت کو آمریت کے چنگل سے بچانے کا ایک انتخاب ہے‘‘

کھرگے نے مزید کہا: ’’13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 89 حلقوں سے تعلق رکھنے والے میرے تمام عزیز شہریوں کے لیے (پیغام)، کسی بھی گمراہ کن ہتھکنڈے اور دجل و فریب سے متاثر نہ ہوں۔ اپنے ووٹ کی قیمت کو پہچانیں۔ کیونکہ یہ یووا نیاے، نریمن نیاے، کشن نیاے، شرمک نیاے اور حصہ داری نیاے کا نمونہ لا کر 140 کروڑ ہندوستانیوں کی زندگیوں کو تبدیل کر سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بی جے پی کے ہاتھوں جمہوریت کا خاتمہ ہوگا: کھرگے - Lok Sabha Election 2024

کانگریس سربراہ نے کہا کہ ایک ایسے مستقبل کا تصور کریں جہاں انصاف، آزادی، مساوات اور آزادی کی ضمانت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا مستقبل جہاں تیزی سے جامع ترقی اور تبدیلی لانے والی پالیسیوں کی ضمانت ہو۔ کھرگے نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے ووٹرز سے مخاطب ہوکر کہا: ’’پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے میرے عزیز ہم وطنو! زنجیروں کو توڑ دو اور ہنگامہ آرائی کو دور کرو، کیونکہ آپ ہی حقیقی تبدیلی لانے والے ہیں اور میں آپ میں سے ہر ایک کو جمہوریت کی اس تحریک میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ‘‘

پی ٹی آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.