ETV Bharat / bharat

کیرالہ کے گورنر کے قافلہ میں رکاوٹ، احتجاجا سڑک پر بیٹھ گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 2:31 PM IST

Kerala Governor Arif Mohammed Khan stopped by SFI protestors ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کے قافلے کو ایس ایف آئی کے مظاہرین نے روکا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی جس پر گورنر احتجاجا سڑک پر بیٹھ گئے اور پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Kerala Governor Arif Mohammed Khan
Kerala Governor Arif Mohammed Khan

کوچی: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کو کولم ضلع کے نیلمیل کے قریب ایس ایف آئی کے مظاہرین نے روکا۔ اور گورنر کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس پر گورنر نے گاڑی سے اتر کر پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سڑک کنارے احتجاج میں بیٹھ گئے۔ گورنر نے مرکزی وزیر داخلہ کے سکریٹری سے شکایت کی اور پولیس انہیں مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

گورنر کی بنیادی شکایت یہ ہے کہ تقریباً 50 مظاہرین نے ان کی کار کو روکا اور کار سے ٹکرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ بھی شکایت کی کہ پولیس مناسب سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی اور مظاہرین کی مدد کر رہی ہے۔ اس دوران پولیس حکام نے بتایا کہ وہ پہلے ہی احتجاج کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔ کیرالہ کے گورنر ایک پروگرام میں شرکت کے لیے سدانند پورم جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ کیرالہ کے گورنر اور ایل ڈی ایف حکومت کے درمیان لڑائی گزشتہ ہفتے کے دوران شدت اختیار کر گئی۔ جمعرات کو گورنر عارف محمد خان نے کیرالہ اسمبلی میں اپنا پالیسی خطاب ڈیڑھ منٹ میں ختم کر دیا۔ وہ تقریر کا آخری پیراگراف پڑھ کر اسمبلی سے چلے گئے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ دونوں نے جمعہ کو سنٹرل اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔ تاہم دونوں ایک دوسرے کو سلام کرنے یا ایک دوسرے کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: کیرالہ میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان تلخی

اس کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے راج بھون میں گورنر کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ وزیر اعلی کے علاوہ ریاستی وزراء بھی گورنر کی پارٹی سے دور رہے۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن اور ریاستی وزیر تعلیم وی شیون کٹی نے گورنر عارف محمد خان پر ان کے رویہ پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.