ETV Bharat / bharat

کیجریوال جیل سے حکومت نہیں چلا سکتے، صدر راج لگ سکتا ہے: ماہرین - KEJRIWAL CAN NOT RUN GOVT FROM JAIL

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:27 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال جیل کے اندر سے حکومت نہیں چلا سکتے۔ ماہرین نے کہا کہ اس صورت میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر مداخلت کر سکتے ہیں اور آئینی ٹوٹ پھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو دہلی میں صدر راج لگانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔

کیجریوال جیل سے حکومت نہیں چلا سکتے، صدر راج لگ سکتا ہے: ماہرین
کیجریوال جیل سے حکومت نہیں چلا سکتے، صدر راج لگ سکتا ہے: ماہرین

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جیل کے اندر سے اپنی حکومت نہیں چلا سکتے۔ سابق نوکرشاہوں اور آئینی ماہرین نے کہا کہ اس صورت حال میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر مداخلت کر سکتے ہیں اور آئینی ٹوٹ پھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو دہلی میں صدر راج لگانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔

سینئر بیوروکریٹ اور دہلی کے سابق چیف سکریٹری اومیش سہگل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اگر وہ (اروند کیجریوال) یہ کہہ کر استعفیٰ نہیں دیتے کہ وہ جیل سے حکومت چلائیں گے، تو یہ آئینی تحلیل کو دعوت دے گا جہاں حکومت نہیں چل سکتی۔ وہ نہ تو کابینہ کی میٹنگ کر سکتے ہیں اور نہ ہی جیل سے کوئی ہدایات دے سکتے ہیں۔ ایسے میں لیفٹیننٹ گورنر کی تجویز کے بعد مرکزی حکومت مداخلت کر کے صدر راج نافذ کر سکتی ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے: سنیتا کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ دہلی کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مودی جی نے آپ کے تین بار منتخب وزیر اعلیٰ کو طاقت کے گھمنڈ میں گرفتار کرایا، وہ سب کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے، عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اندر ہو یا باہر، ان کی زندگی ملک کے لیے وقف ہے۔ عوام سب کچھ جانتی ہے کہ وہ جناردن ہیں۔ جے ہند۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر کیجریوال کو کل رات مبینہ شراب گھپلہ میں گرفتار کیا تھا۔

بی جے پی لوک سبھا الیکشن ہار رہی ہے، کیجریوال کی گرفتاری اس بات کا اشارہ: دلیپ پانڈے

سینئر اے اے پی لیڈر اور ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا کہ کس طرح مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے ملک کے سب سے مقبول وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر کے اپنی سیاسی تکبر کا مظاہرہ کیا۔ اروند کیجریوال کو گرفتار کرکے بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کے خوف کو مزید واضح کردیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے دلوں میں بے چینی، ان کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ ای ڈی کی کارروائی سے صاف نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے کیجریوال کے ای ڈی ریمانڈ سے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ رکھا، کیس کی سماعت مکمل

کیا کیجریوال جیل سے حکومت چلا سکتے ہیں، کیا کہتا ہے آئین؟

پانڈے نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی سیاسی تاریخ میں بہت سی بڑی غلطیاں کی ہیں، لیکن ملک کے سب سے مقبول وزیر اعلیٰ اور ملک میں ایک مقبول حکومت کے سربراہ کو گرفتار کرنا بی جے پی کا 'نہ بھوتو نہ بھوشیتی' قسم کی سب سے بڑی سیاسی بھول ہوگی۔ بغیر کسی ثبوت کے ایک قومی پارٹی کے قومی کنوینر کو غیر آئینی طریقے سے راتوں رات گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.