ETV Bharat / bharat

کلپنا سورین کی سنیتا کیجریوال سے ملاقات، کل دہلی میں ایک ساتھ کریں گی ریلی - INDIA BLOCK RALLY

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 3:27 PM IST

Updated : Mar 30, 2024, 6:04 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

Rally To Support Kejriwal: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بیوی کلپنا سورین اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال مل کر دہلی کے رام لیلا میدان سے مرکزی حکومت اور ای ڈی کے خلاف احتجاج کریں گی۔ کلپنا سورین رام لیلا میدان میں ہونے والی مہا ریلی میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئی ہیں۔

رانچی: دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف کل یعنی 31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی ایک میگا ریلی نکالی جائے گی۔ جہاں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے لیڈران اور کارکنان مہاریلی کو کامیاب بنانے کے لیے دہلی میں پوری لگن سے کام کر رہے ہیں، وہیں انڈیا بلاک کے تمام لیڈروں کو مہاریلی میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

سی ایم او ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین بھی اس میگا ریلی میں شرکت کریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی شرکت کریں گی۔ کلپنا سورین آج دہلی پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے محروس وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلی چمپائی سورین بھی اس ریلی میں شرکت کے لیے کل دہلی آئیں گے۔

  • کلپنا سورین دوسری بار قومی اسٹیج پر اپنے خیالات پیش کریں گی:

کلپنا سورین نے منی پور سے ممبئی تک راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا یاترا کے اختتام پر منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ کلپنا سورین، چمپائی سورین کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لینے ممبئی گئی تھیں، پھر اپنے تقریباً 06 منٹ کے خطاب میں بی جے پی، وزیر اعظم اور ای ڈی پر طنز کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ جھارکھنڈ نہیں جھکے گا۔

  • کلپنا اور سنیتا کا درد ایک جیسا ہے:

کلپنا سورین اور سنیتا کیجریوال دونوں کا درد ایک جیسا ہے۔ جب ہیمنت سورین جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تھے، کلپنا سورین زیادہ تر ریاستی سیاست سے دور رہیں۔ اسی طرح جب تک اروند کیجریوال کو ای ڈی نے گرفتار نہیں کیا، سنیتا کیجریوال اپنے گھر اور خاندان کی دیکھ بھال میں مصروف تھیں۔ لیکن ہیمنت سورین-اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد کلپنا سورین اور سنیتا کیجریوال نے ذمہ داری سنبھالنے میں دیر نہیں کی۔

ایک طرف تو یہ دونوں خواتین جیل یا ای ڈی ریمانڈ پر لیے گئے اپنے شوہروں سے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں، وہیں دوسری طرف پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے تیار نظر آئیں۔ کلپنا سورین نے گرڈیہ، برہیٹ میں جلسہ عام میں شرکت کرکے واضح کیا کہ ان کے شوہر کے جیل جانے کے بعد بھی بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

  • رام لیلا میدان کے اسٹیج سے کلپنا-سنیتا کی تقریر جذباتی ہوگی:

31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے والی انڈیا الائنس کی عظیم الشان ریلی میں تمل ناڈو، اتر پردیش، جموں کشمیر، بہار، کرناٹک، مہاراشٹر سمیت تقریباً تمام ریاستوں سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ یہاں سب کی نظریں اس سٹیج پر کلپنا سورین اور سنیتا سورین پر ہوں گی وہ کیا پیغام دیتی ہیں۔ ان دونوں کے شوہر ای ڈی کی کارروائی کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ پارٹی کے اتحاد اور مضبوطی کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ان دونوں خواتین پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Mar 30, 2024, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.