ETV Bharat / bharat

وزیراعظم ٹروڈو کے سامنے خالصتانی نعرے لگانے پر بھارت برہم، کینیڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا - Khalistani Slogans In Toronto

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 10:57 PM IST

India Lodges Protest Over Khalistani Slogans In Toronto
وزیراعظم ٹروڈو کے سامنے خالصتانی نعرے لگانے پر بھارت برہم، کینیڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا

ٹورنٹو میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی موجودگی میں خالصتان کے حق میں نعرے لگائے جانے پر بھارت نے شدید اعتراض کیا ہے۔وزارت خارجہ نے اس معاملے میں کینیڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی طلب کیا۔

نئی دہلی: بھارت نے کینیڈا کے رہنماؤں کی موجودگی میں ٹورنٹو میں ایک تقریب میں لگائے گئے خالصتان کے حق میں نعروں پر سخت احتجاج کیا۔وزارت خارجہ نے پیر کے روز کینیڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزیر اعظم ٹروڈو کی تقریب میں خالصستان پر علیحدگی پسند نعرے لگانے کے سلسلے میں طلب کیا۔

دراصل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو خالصہ ڈے کی تقریب میں عوام سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔اپنی تقریر میں ٹروڈو نے سکھ برادری کو یقین دلایا کہ کینیڈین حکومت ان کے حقوق اور آزادیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں میں کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئیلیور، نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے رہنما جگمیت سنگھ اور ٹورنٹو کے میئر اولیویا چاؤ شامل تھے۔ خالصہ ڈے سکھوں کے نئے سال کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جس کے بعد وزارت خارجہ نے کہا کہ اس تقریب میں پریشان کن اقدامات کو بغیر روک ٹوک جاری رکھنے پر بھارت کی حکومت کی گہری تشویش ہے۔ یہ ایک بار پھر سیاسی مفاد کی عکاسی کرتا ہے جو کینیڈا میں علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور تشدد کو دیا گیا ہے۔ اس کا مسلسل اظہار نہ صرف بھارت کینیڈا تعلقات کو متاثر کرتا ہے بلکہ کینیڈا میں اس کے شہریوں کے لیے تشدد اور جرائم کے ماحول کو بھی بڑھاوا دیتا ہے۔

ٹروڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک میں تقریباً 800,000 کینیڈین سکھ ورثے کے حقوق اور آپ کی آزادیوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے، اور ہم ہمیشہ نفرت کے خلاف بات کریں گے۔ شہر کی سب سے بڑی سالانہ تقریبات میں سے ایک خالصہ ڈے کو ٹورنٹو کے مرکز میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ: بھارت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.