ETV Bharat / bharat

شمال مشرقی ریلوے کا منصوبہ، مال گاڑیاں چلائیں گی خواتین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 8:07 AM IST

شمال مشرقی ریلوے کا منصوبہ، مال گاڑیاں چلائیں گی خواتین
شمال مشرقی ریلوے کا منصوبہ، مال گاڑیاں چلائیں گی خواتین

International Women's Day 2024: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لکھنؤ کے عیش باغ ریلوے اسٹیشن سے ایک مال گاڑی روانہ ہوگی۔ اس مال گاڑی کا پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔ اس میں پائلٹ سے لے کر ٹرین مینیجر تک خواتین ہوں گی۔

لکھنؤ: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جمعہ کو لکھنؤ کے عیش باغ ریلوے اسٹیشن سے ایک مال گاڑی روانہ ہوگی۔ اگرچہ یہ ٹرین نارمل ہوگی لیکن اس کا عملہ خاص ہوگا۔ اس مال گاڑی کا پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔ اس میں پائلٹ سے لے کر ٹرین مینیجر تک خواتین ہوں گی۔

یہی نہیں اس مال گاڑی کو صرف خواتین افسران ہی ہری جھنڈی دکھائیں گی۔ اس حوالے سے شمال مشرقی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کے تعلقات عامہ کے افسر مہیش گپتا نے کہا کہ عیش باغ سے جانے والی ٹرین کی پوری کمان آدھی آبادی کے ہاتھ میں ہوگی۔ عیش باغ سے شروع ہو کر یہ ٹرین گونڈہ پہنچے گی۔

بادشاہ نگر ریلوے اسٹیشن پر بھی اس کا استقبال کیا جائے گا، جہاں نارتھ ایسٹرن ریلوے کی خواتین کی بہبود تنظیم کی صدر روبی رائے موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی ریلوے کے ڈی آر ایم آدتیہ کمار سمیت تمام افسران موجود رہیں گے۔

غور طلب ہو کہ یوم خواتین کے موقع پر نارتھ ایسٹرن ریلوے ہر زون میں کچھ خاص کر رہی ہے۔ اس کے تحت نارتھ ایسٹرن ریلوے کے سب سے بڑے جنکشن گورکھپور میں جمعہ کو صرف خواتین آر آر آئی (روٹ رِلے انٹر لاکنگ) کی کمان سنبھالیں گی۔ اس دن چلنے والی تمام 175 ٹرینیں ان خواتین کے ہاتھ میں ہوں گی۔

ٹرین کے لیے پوائنٹس بنانے سے لے کر راستہ دکھانے اور لائن صاف کرنے تک تمام ذمہ داری ان خواتین عملے کے ہاتھ میں ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹرین میں عملے سے لے کر گارڈز اور ٹی ٹی ای تک سبھی خواتین ہوں گی۔ یہ نارتھ ایسٹرن ریلوے کا یوم خواتین پر خواتین کو عزت دینے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر شوبھن چودھری نے کہا کہ شمالی ریلوے نے اسکریپ کی فروخت میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ شمالی ریلوے نے مالی سال 2023-24 میں 514 کروڑ 6 لاکھ روپے کا اسکریپ فروخت کرکے منافع کمایا۔

یہ سالانہ فروخت کا ہدف 500 کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔ اسکریپ سے جہاں آمدنی ہو رہی ہے، وہیں یہ ریلوے کے احاطے کو صاف رکھنے میں بھی مدد کر رہی ہے۔ ریلوے ٹریکس، سلیپرز اور ٹائی بار اسکریپ کے ٹکڑوں کو اکٹھا کرنا اور بیچنا بھی حفاظت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.