ETV Bharat / bharat

بچوں کو انتخابی مہم میں استعمال نہ کریں، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی ہدایت

author img

By PTI

Published : Feb 5, 2024, 2:04 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

EC banned on use of Childrens in election campaigning انتخابی تشہیر کے دوران بچوں کے کسی بھی طریقہ کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگا دی ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پوسٹرس، پمفلٹ کی تقسیم، نعرہ بازی سمیت بچوں کو انتخابی مہم میں کسی بھی صورت میں استعمال نہ کریں۔

پارٹیوں کو بھیجی گئی ایک ایڈوائزری میں، پول پینل نے پارٹیوں اور امیدواروں کی طرف سے انتخابی عمل کے دوران بچوں کے کسی بھی طریقے سے استعمال کیے جانے کے حوالے سے اپنی صفر رواداری (زیرو ٹالرنس ) کا اظہار کیا۔

پول واچ ڈاگ نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کو کسی بھی طرح سے انتخابی سرگرمیوں کے لیے بچوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جس میں کسی بچے کو بازوؤں میں پکڑنا، بچے کو گاڑی میں یا ریلیوں میں لے جانا شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بچوں کے تمام طرح کے استعمال جیسے ان سے گانے، نظمیں پڑھانا یا انتخابی نشان کی نمائش میں شامل کرنا سب پر پابندی رہے گی۔ تاہم، بچے کی اپنے والدین یا سرپرست کے ساتھ کسی سیاسی رہنما کی قربت میں موجودگی جو سیاسی جماعت کی طرف سے انتخابی مہم کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے کو رہنما اصولوں کی خلاف ورزی نہیں سمجھا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے الیکشن کمیشن کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر سیاسی جماعتوں کے اہم کردار پر مسلسل زور دیا ہے، ان پر زور دیا ہے کہ وہ خاص طور پر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں فعال شراکت دار بنیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.