ETV Bharat / bharat

سواتی مالیوال مبینہ ہراسانی معاملے میں دہلی پولیس نے آج کیجریوال کے والدین کا بیان درج نہیں کیا - SWATI MALIWAL ASSAULT CASE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 10:27 AM IST

Updated : May 23, 2024, 2:20 PM IST

دہلی پولیس کوآج وزیراعلی اروند کیجریوال کے والدین سے پوچھ تاچھ کرنا تھا مگر آج ان کا بیان درج نہیں ہو پایا۔ کیجریوال کے والدین سے آج صبح 11.30 بجے پوچھ تاچھ ہونا تھی۔

کیجریوال کے والدین سے آج پوچھ تاچھ
کیجریوال کے والدین سے آج پوچھ تاچھ (Etv Bharat)

نئی دہلی: سواتی مالیوال مبینہ ہراسانی کیس میں دہلی پولیس آج کیجریوال کے والدین کا بیان ریکارڈ نہیں کرے گی۔ پہلے یہ طے ہوا تھا کہ آج صبح 11:30 بجے کیجریوال کے والدین سے پوچھ تاچھ ہوگی مگر آج نہیں ہو پائی۔ وہیں دوسری طرف دہلی کی وزیر آتشی نے کہا ہے کہ اب تمام حدیں پار ہو گئی ہیں۔ اروند کیجریوال کے بوڑھے والدین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

دہلی پولیس عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے معاملے میں آج وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے والدین سے پوچھ تاچھ کرنا تھی۔ کیجریوال کے والدین کی جانب سے دہلی پولیس کو جمعرات کی صبح 11:30 بجے آنے کو کہا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ، دہلی پولیس جمعرات کو میرے بزرگ اور بیمار والدین سے سواتی مالیوال معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے گھر آئے گی۔

دراصل یہ انکوائری سواتی مالیوال پر مبینہ حملہ کے معاملے میں ہونی ہے۔ انکوائری کے پیچھے وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو سی ایم کیجریوال کے والدین گھر پر موجود تھے۔ پولیس اس معاملے میں گھر میں موجود ہر فرد کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے پوسٹ کیا کہ انہیں سزا دی گئی، انہیں جیل میں ڈال دیا گیا، ان کے وزیر تعلیم کو جیل میں ڈال دیا گیا، ان کے وزیر صحت کو جیل میں ڈال دیا گیا، مجھے جیل میں ڈال دیا گیا۔

سنجے سنگھ نے کہا، "سیاسی بدنیتی میں، وزیر اعظم اس حد تک چلے گئے ہیں کہ وہ اروند کیجریوال کے بوڑھے اور بیمار والدین کو پولیس سے ہراساں کرانا چاہتے ہیں۔ دہلی اور ملک کی عوام اروند کیجریوال کے بوڑھے والدین کی توہین کا بدلہ لے گی۔"

وزیر آتشی نے کہا کہ آج جب ان کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے قبل وہ کافی دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھیں۔ وہ زیادہ چل نہیں سکتی ہیں۔ جبکہ اس کے والد کو دیکھنے اور سننے کی دقت ہے۔ کیا ہمارے وزیر اعظم اس حد تک نیچے آچکے ہیں کہ وہ کسی کے والدین پر تشدد کر سکتے ہیں؟ مجھے نہیں لگتا کہ سیاست اتنی گر گئی ہے جس طرح اروند کیجریوال اور ان کے والدین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، دہلی کے لوگ اس کا جواب ووٹ سے دیں گے۔ سبھی جانتے ہیں کہ دہلی پولیس بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہدایات پر کام کر رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو بتانا چاہیے کہ سواتی مالیوال کے ساتھ ان کی کیا ڈیل ہے۔

اسی دوران دہلی کے وزیر سوربھ بھاردواج نے ٹویٹر پر لکھا، "بی جے پی کی مرکزی حکومت نے تمام وقار اور عوامی احترام کھو دیا ہے, یہ لوگ اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں۔ جس دن وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا تھا، اس سے ایک دن پہلے ان کی والدہ اسپتال سے واپس آئی تھیں۔ میں نے ان کے والد کو کئی بار دیکھا کہ کسی دوسرے کا سہارا لیکر چل رہے ہیں، دونوں بیمار ہیں۔ اب دہلی پولیس ان بوڑھے والدین سے پوچھ گچھ کرے گی۔ یہ بہت ظالمانہ اورنچلی سطح کی سیاست ہے۔

ان کے علاوہ عام آدمی پارٹی کی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے بھی 'ایکس' پر پوسٹ کیا کہ 'اروند کیجریوال دہلی پولیس کا انتظار کر رہے ہیں۔ اروند کیجریوال اپنے والدین کے ساتھ ایک کمرے میں پوچھ تاچھ کے لیے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 23, 2024, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.