ETV Bharat / bharat

رانچی کے برسا بائیولوجیکل پارک میں شیرنی کے چار نوزائیدہ بچوں کی موت، ذمہ دار کون؟ - Four tigress cubs died in Ranchi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 7:57 AM IST

رانچی کے برسا منڈا بائیولوجیکل پارک میں شیرنی کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ موت کی وجہ شیرنی کے نیچے بچوں کا دب جانا بتایا جا رہا ہے۔ بچوں کی پیدائش صرف چار دن پہلے ہوئی تھی۔

رانچی کے برسا بائیولوجیکل پارک میں شیرنی کے چار نوزائیدہ بچوں کی موت، ذمہ دار کون؟
رانچی کے برسا بائیولوجیکل پارک میں شیرنی کے چار نوزائیدہ بچوں کی موت، ذمہ دار کون؟ (فائل فوٹو، ای ٹی وی بھارت)

رانچی: راجدھانی کے برسا بائیولوجیکل پارک سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ پارک میں شیرنی کے چار نومولود بچے دم توڑ گئے۔ وہ 10 مئی کو پیدا ہوئے تھے۔ شیرنی کے بچوں کی موت سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ راجدھانی رانچی کے اورمانجھی میں واقع بھگوان برسا منڈا بائیولوجیکل پارک میں شیرنی کے چار بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ چڑیا گھر کے ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گوری نامی شیرنی نے 10 مئی کی آدھی رات کو چار بچوں کو جنم دیا تھا۔ بتایا جا رہا تھا کہ چاروں بچے شیرنی کے بالکل قریب آ گئے تھے اور اس کے نیچے دب جانے سے مر گئے۔

یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد سی سی ٹی وی کے ذریعے مکمل نگرانی کی جا رہی تھی۔ اس کے باوجود نومولود بچوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ بعد ازاں چاروں بچوں کا پوسٹ مارٹم کر کے شمشان گھاٹ میں جلا دیا گیا۔ یہ دلیل دی جارہی ہے کہ گوری نامی شیرنی نے پہلی مرتبہ بچوں کو جنم دیا تھا۔ چاروں بچے اس کے قریب تھے۔ اس دوران شیرنی کے رخ بدلنے کی وجہ سے تمام بچے دب کر مر گئے۔

چڑیا گھر ذرائع کے مطابق شک کی بنیاد پر شیرنی کو اندر کھینچ کر الگ کیا گیا، اس وقت تک تین بچے مر چکے تھے۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک تھی لیکن اسے بچایا نہ جا سکا۔ اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ ایسی لاپرواہی کیسے ہوئی جس کی وجہ سے چار نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.