ETV Bharat / bharat

کانگریس نے مودی کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی - lok sabha election 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 22, 2024, 6:27 PM IST

ابھیشیک منو سنگھوی
ابھیشیک منو سنگھوی

سنگھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 17 شکایات کا میمورنڈم پیش کیا گیا اور ان پر مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے خصوصی طور پر پانچ سے چھ شکایات پر تفصیلی بات چیت کی۔

نئی دہلی: کانگریس نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور ان پر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور 17 شکایات کا میمورنڈم پیش کیا۔ وفد میں مسٹر گردیپ سنگھ سپل اور محترمہ سپریا سرینیت شامل تھے۔

میٹنگ کے بعد مسٹر سنگھوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو 17 شکایات کا میمورنڈم پیش کیا گیا اور ان پر مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے خصوصی طور پر پانچ سے چھ شکایات پر تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا "چیف ایگزیکٹو" ایک کمیونٹی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا بیان سنگین اور قابل اعتراض ہے اسے واپس لیا جائے اور وضاحت جاری کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ اس بیان پر قانونی کارروائی کی جائے۔

کانگریس کے لیڈر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کی بیٹی محترمہ انجلی برلا کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم چلانے اور سورت لوک سبھا میں کانگریس امیدوار کی نامزدگی کو منسوخ کرنے اور منی پور میں لوک سبھا انتخابات کے دوران تشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.