ETV Bharat / bharat

کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کانپور پہونچی، راہل گاندھی کا زبردست استقبال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 1:01 PM IST

Updated : Feb 21, 2024, 3:09 PM IST

Congress Bharat Jodo Nyay Yatra arrives in Kanpur, Rahul Gandhi gets a warm welcome
Congress Bharat Jodo Nyay Yatra arrives in Kanpur, Rahul Gandhi gets a warm welcome

Bharat Jodo Nyay Yatra in Kanpur: کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج اناؤ سے کانپور پہنچی۔ کانگریس پارٹی اہلکاروں اور کارکنوں میں اس کے لیے جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے کانپور شہر کے مختلف مقامات پر ہورڈنگز اور بینرز لگائے گئے ہیں۔

کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کانپور پہونچی، راہل گاندھی کا زبردست استقبال

کانپور، یوپی: بھارت جوڑو نیائے یاترا کانپور میں داخل ہو چکی ہے۔ جگہ جگہ پر سڑکوں کے کنارے جم غفیر راہل گاندھی کا استقبال کر رہا ہے۔ راہل گاندھی کانپور کی کئی سڑکوں پر روڈ شو کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ بھیڑ میں موجود راہل گاندھی نے اپنے ایک مداح کو جو چھوٹا بچہ تھا اسے اپنے پاس بلا کر گلے لگایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔ راہل گاندھی کے استقبال میں جم غفیر نے نعرے لگائے اور محبت کی دکان کے سفیر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اناؤ سے کانپور پہنچی، راہل گاندھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے


کانپور میں آج راہل گاندھی کا روڈ شو صبح نو بجے سے شروع ہونا تھا لیکن راہل گاندھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کانپور میں داخل ہوئے، راہل گاندھی کے استقبال میں شہر سے باہر ہی جم غفیر سڑکوں کے کنارے کافی پہلے سے موجود تھا۔ جیسے ہی راہل گاندھی کا قافلہ کانپور میں داخل ہو رہا تھا لوگوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ بھیڑ نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ راہل گاندھی کے استقبال کے لیے شہر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں ان کا قافلہ رينگتے ہوئے شہر میں داخل ہو رہا تھا۔ گھنٹہ گھر چوراہے پر راہل گاندھی عوام سے خطاب کریں گے۔

Last Updated :Feb 21, 2024, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.