ETV Bharat / bharat

بی جے پی انڈیا بلاک سے خوفزدہ ہیں: جے رام رمیش - INDIA bloc

author img

By ANI

Published : Mar 23, 2024, 9:58 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجروال کی گرفتاری پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Jairam Ramesh
Jairam Ramesh

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہفتہ کو بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انڈیا بلاک سے 'خوفزدہ' ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے رمیش نے کہا کہ "جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین اور دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری جمہوریت اور ہمارے آئین پر حملہ ہے۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ "یہ انتقام کی سیاست ہے، بی جے پی انڈیا اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ یہ جمہوریت اور ہمارے آئین پر حملہ ہے۔"

وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دماغ میں صرف ایک ہی سوچ ہے 'ون نیشن نو الیکشن'۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ "وزیراعظم کے دماغ میں صرف ایک سوچ ہے- 'ایک قوم، کوئی الیکشن نہیں'... پورا ملک او پی ڈی-ون پرسن ڈکٹیٹرشپ میں ہے"۔

اس سے پہلے بی جے پی کے دہلی صدر وریندرا سچدیوا نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے شراب گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے ارد گرد کی سچائی جلد ہی سامنے آجائے گی۔ بی جے پی رہنما اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "قانون اپنا راستہ اختیار کر رہا ہے... کل وہ (اروند کیجریوال) عدالت میں سودے بازی کر رہے تھے کہ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں، اس لیے انہیں دو ماہ کا وقت دیا جائے، لیکن ملک میں قانون کی حکمرانی ہے، قانون اپنا کام کرتا ہے۔ ہر مجرم ایک جیسا ہے، یہ آج ثابت ہو گیا ہے۔ جلد ہی شراب گھوٹالے میں اروند کیجریوال کے ملوث ہونے کی حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی"۔

دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کے دن کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ جانچ ایجنسی نے مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں دہلی کے وزیر اعلی کو گرفتار کرنے کے بعد 10 دن کے ریمانڈ کے لیے کہا تھا۔ عدالت کے سامنے اپنے دلائل میں ای ڈی نے الزام عائد کیا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ تاجروں سے کک بیکس مانگنے میں کلیدی سازشی اور سرغنہ ہیں۔ ایجنسی نے مزید دعویٰ کیا کہ کیجریوال ایکسائز پالیسی کی تشکیل میں براہ راست ملوث تھے۔

ای ڈی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے میڈیا انچارج وجے نائر دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کے لیے کام کر رہے تھے۔ ایجنسی نے کہا کہ وہ کجریوال کی رہائش گاہ سے متصل رہتے ہیں۔ نائر نے عام آدمی پارٹی کے لئے درمیانی آدمی کے طور پر کام کیا۔ اروند کیجروال کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے ای ڈی کی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ ایجنسی کو گرفتاری کی ضرورت کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ سنگھوی نے دلیل دی کہ گرفتاری کی طاقت اور گرفتاری کی ضرورت دو مختلف چیزیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا کیجریوال جیل سے حکومت چلا سکتے ہیں، کیا کہتا ہے آئین؟

کیجریوال کو ایکسائز پالیسی کیس میں ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کی جانب سے جمعرات کو اس وقت گرفتار کیا جب دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتاری سے تحفظ دینے سے انکار کر دیا۔ یہ مقدمہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس 2022 کو بنانے اور اس پر عمل درآمد میں مبینہ بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے، جسے بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.