ETV Bharat / bharat

آدتیہ شریواست نے یو پی ایس سی ٹاپ کیا، جامعہ ملیہ سے 31 طلباء کامیاب - Jamia students cleared UPSC exam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 4:21 PM IST

Updated : Apr 16, 2024, 4:34 PM IST

students from Jamia Millia cleared civil services exam یو پی ایس سی کی جانب سے ان نتائج کا اعلان کمیشن نے 16 اپریل 2024 کو دوپہر ایک بجے کے قریب کیا ہے وہ تمام طلباء جنہوں نے مینز کا امتحان میں کامیابی حاصل کی اور پھر انٹرویو دیا وہ کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں.

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مینز 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے. یہ نتائج رواں برس 2 جنوری 2024 سے 9 اپریل 2024 کیے گیے انٹرویو کے مطابق طے کیے گیے ہیں. یو پی ایس سی کی جانب سے ان نتائج کا اعلان کمیشن نے 16 اپریل 2024 کو دوپہر ایک بجے کے قریب کیا ہے وہ تمام طلباء جنہوں نے مینز کا امتحان میں کامیابی حاصل کی اور پھر انٹرویو دیا وہ کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں.

آدتیہ شریواست نے سول سروسز امتحان 2023 کے نتائج میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے آل انڈیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2023 میں کل 1016 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے. انیمیش پردھان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اننیا ریڈی تیسرے نمبر پر ہیں. پی کے سدھارتھ رام کمار چوتھے مقام پر ہیں جبکہ روحانی پانچویں نمبر پر ہیں.

واضح رہے کہ جن 1016 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں سے 347 جنرل کیٹیگری سے تعلق رکھتے ہیں. 115 کا تعلق ای ڈبلیو ایس زمرہ سے ہے جبکہ 303 او بی سی کٹیگری سے آتے ہیں 165 ایس سی اور 86 ایس ٹی امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے.

وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد روان برس 31 ہے جن کے نام درج ذیل ہیں.

  1. نوشین
  2. دیویانشی سنگلا
  3. سید عدیل محسن
  4. ہرشیتا شرما
  5. فرحین زاہد
  6. پریرنا سنگھ
  7. نازش عمر انصاری
  8. اریبا نعمان
  9. پرتیبھا سہارن
  10. محمد تابش حسن
  11. غلام میادین
  12. بڑھیا منصور
  13. دانش ربانی خان
  14. محمد عاصم مجتبیٰ
  15. محمد آفتاب عالم
  16. افضل علی
  17. بورکر سریش لیلادھرراؤ
  18. نازیہ پروین
  19. سید طالب احمد
  20. عبداللہ زاہد
  21. کاجل آنند کمار چوہان
  22. محمد اشفاق
  23. عاطف وقار اکرام انصاری
  24. ایم ڈی برہان زمان
  25. غزالہ محمد نیف گھانچی
  26. سید صادق
  27. راشد علی اے
  28. بسنت کمار جی
  29. ایس کرسٹوفر ایمول
  30. کلول ہزاریکا
  31. اضمل حسین
Last Updated : Apr 16, 2024, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.