ETV Bharat / bharat

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں فیسیلٹی سینٹر پر اب تک ایک لاکھ 52 ہزار 812 ووٹ ڈالے گئے - Rajasthan Lok Sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 3:37 PM IST

Lok sabah election 2024
Lok sabah election 2024

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں فیسی لٹی سینٹر پر اب تک ایک لاکھ 52 ہزار 812 ووٹ ڈالے گئے۔ راجستھان میں اس بار دو مرحلوں 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس بار راجستھان میں کون بازی مارے گا۔ افسران کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لئے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

جے پور: راجستھان میں لوک سبھا انتخابی ڈیوٹی میں مصروف اہلکاروں، پولیس افسران وغیرہ کے ذریعہ سبھی اضلاع میں قائم کیے گئے فیسی لٹی سینٹر پر اب تک ایک لاکھ 52 ہزار 812 ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پراوین گپتا نے کہا کہ اب تک 72987 پولیس اہلکار، 10927 آر اے سی ، 910 جی آر پی، 67597 پولنگ اہلکار اور 391 پرائیویٹ (ڈرائیور) نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

مسٹر گپتا نے کہا کہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں اور دیگر اضلاع میں انتخابی کاموں کے لیے تعینات افسران اور ملازمین کے لیے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے فیسی لٹی سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ان سینٹر پر پہلے مرحلے کے لوک سبھا حلقوں میں 18 اپریل تک اور دوسرے مرحلے میں 25 اپریل تک مختلف دنوں میں ووٹنگ کی جاسکے گی۔

مسٹر گپتا نے ہدایت دی ہے کہ مذکورہ فیسی لٹی سینٹر کے علاوہ ہر ریٹرننگ آفسر اپنے دفتر میں ایک سہولت قائم کرنے کو یقینی بنائے گا۔

بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت راجستھان میں دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے ووٹ 19 اپریل جبکہ دوسرے مرحلے کے ووٹ 26 اپریل 2024 ڈالے جائیں گے۔

18ویں لوک سبھا کے 25 اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ساری تیاریاں پوری ہوچکی ہیں۔ یہاں پر بھی کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھی ٹکر ہے۔ یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ آنے والے ان عام انتخابات میں کون بازی مارے گا۔ الیکشن کا نتیجہ 4 جون 2024 کو آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.