اردو

urdu

BSF Arrested Seven Infiltrators: سرحد پر سات بنگلہ دیشی درانداز گرفتار

By

Published : Feb 23, 2022, 4:15 PM IST

کوچ بہار کے چوماتھا میں واقع بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے BSF Foils Infiltration Attempt on India-Bangladesh Border بنگلہ دیش کے سات شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

سرحد پر سات بنگلہ دیشی درانداز گرفتار
سرحد پر سات بنگلہ دیشی درانداز گرفتار

مغربی بنگال کے کوچ بہار کے چوماتھا میں واقع بھارت - بنگلہ دیش سرحد India-Bangladesh Border پر بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بنگلہ دیش کے سات شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ Seven Bangladeshi Arrested on India-Bangladesh Border

بی ایس ایف کے 148 نمبر بٹالین کے جوانوں نے ساتوں تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو مکھل گنج سے سلی گوڑی جانے والی بس سے گرفتار کر لیا۔

سرحد پر سات بنگلہ دیشی درانداز گرفتار

بی ایس ایف ذرائع کے مطابق تمام بنگلہ دیشی شہری پہلے چوماتھا میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کو عبور کرکے کوچ بہار ضلع میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد بذریعہ بس مکھل گنج سے سلی گوڑی پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ساتوں بنگلہ دیشی شہری سلی گوڑی سے بس کے ذریعہ جے پور جانے کی تیاری میں تھے تبھی انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں تین خواتین، تین بچے اور ایک مرد ہے۔ ساتوں افراد ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے اور لنک مین کی تلاش کی جا رہی ہے جس کی مدد سے وہ لوگ سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوئے۔

بی ایس ایف نے ساتوں بنگلہ دیشی شہریوں کو مکھل گنج تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ تمام افراد ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار بنگلہ دیشی شہری نارائن گنج ضلع (بنگلہ دیش ) کے رہنے والے ہیں۔ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details