اردو

urdu

بریلی: اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں عرس رضوی کا انعقاد کیا جائے گا

By

Published : Sep 19, 2021, 1:44 AM IST

بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا 103 سالانہ عرس مبارک 23، 24 اور 25 صفر المظفر کو منعقد کیا جائےگا۔ درگاہ کی انتظامیہ کمیٹی نے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں درگاہ اعلیٰ حضرت پر واقع تحریک تحفظ سنیت 'ٹی ٹی ایس' کے دفتر پر درگاہ کے سجادہ نشین اور ٹی ٹی ایس کے قومی صدر مفتی حضرت احسن رضا خاں کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

urs razvi will be held in islamia inter college bareilly
اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں عرس رضوی کا انعقاد کیا جائے گا

آج درگاہ کے سجادہ نشین اور ٹی ٹی ایس کے قومی صدر مفتی احسن رضا قادری (احسن میاں) کی برکت سے درگاہ عالیہ میں واقع تحریک تحفظ سنیات (ٹی ٹی ایس) کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اسلامی کلینڈر کے اسی مہینے صفر المظفر کی 23، 24 اور 25 تاریخ کو شہر کے اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں عرس رضوی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے پیشِ نظر سجادہ نشین کی ہدایات کے بعد ٹی ٹی ایس کے ضلع صدر منظور خان اور شہر صدر عدنان خان نے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں۔

عشرت نوری، اعلِ نبی اور سید فرحت حسین بطور ضلعی نائب صدر، کاشف رضا کو جنرل سیکرٹری، سید ماجد علی بطور ضلعی سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ زوہیب رضا کو ضلعی تنظیم کا وزیر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب آصف رضا، شبلو علوی، جنید خان اور ارشاد رضا کو شہر ناب صدر، نفیس خان کو شہر جنرل سیکرٹری، کاشف سبحانی کو شہر سیکرٹری اور عارف رضا کو شہر سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

عرس رضوی کے پیش نظر ٹیم کی تشکیل

اس موقع پرتمام ارکان سے کہا گیا ہےکہ وہ عقیدت و احترام کے ساتھ عس کی تیاریویں میں متحد ہوکر کام کرنے کے ہدایات جاری کیےگی ہیں۔

اس تقریب میں مولانا زاہد رضا نے نظامت کی ذمہ داریوں کو انجام دیا۔

مزید پڑھیں:

درگاہ اعلیٰ حضرت کے 103 ویں عرس کا پوسٹر جاری

مفتی گلفام رامپوری، مولانا بشیرالقادری، مولانا افضل، ٹی ٹی ایس کے قومی ایگزیکٹو ممبر شاہد نوری، پرویز نوری، صحافتی میڈیا انچارج ناصر قریشی، اجمل نوری، اورنگزیب نوری، طاہر علوی، حاجی جاوید خان، یونس گدّی، گوہر خان، فیضان علی، جنید مرزا، سہیل رضا، شان رضا، ساجد رضا، ثاقب رضا، کامران خان، نسیم صدیقی، مجاہد بیگ، سید اعجاز، اشمیر رضا وغیرہ نے نئی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details