اردو

urdu

سہارنپور: دو بنگلہ دیشی شہری گرفتار

By

Published : Nov 19, 2020, 12:54 PM IST

جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سہارنپور کی کمیلا کالونی میں مقیم دو بنگلہ دیشی شہریوں کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔

سہارنپور: دو بنگلہ دیشی شہری گرفتار
سہارنپور: دو بنگلہ دیشی شہری گرفتار

لکھنؤ: جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سہارنپور کے کمیلا کالونی میں مقیم دو بنگلہ دیشی شہریوں کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔ ای ٹی ایس ان سے غیر ملکی رابطوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

دونوں بنگلہ دیشی محمد اقبال اور محمد فاروق کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا، لیکن 2 سال کی سزا کاٹ کر وہ رہا ہوگئے۔

جعلی پاسپورٹ اور آدھار کارڈ کے ذریعے یہ دونوں سہارنپور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، اے ٹی ایس نے دونوں کے پاس سے فرضی پاسپورٹ اور درجن بھر آدھار کارڈ برآمد کئے ہیں۔

اے ٹی ایس فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details