اردو

urdu

جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں وہ مندر تعمیر پر صلاح نہ دیں: کیشو پرساد

By

Published : Jun 14, 2021, 2:30 PM IST

ایودھیا میں زمین خریدنے کے معاملے میں چل رہی بدعنوانی کی خبروں پر برسر اقتدار اور حزب اختلاف پارٹیاں ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئی ہیں۔ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ جن کے ہاتھ رام بھکتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ رام مندر کی تعمیر کو لے کر صلاح نہ دیں۔

up_luc_01_congress_aap_7203805
جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں وہ مندر تعمیر پر صلاح نہ دیں: کیشور پرساد

ایودھیا میں زمین خریدنے کے معاملے میں چل رہی بدعنوانی کی خبروں پر برسر اقتدار اور حزب اختلاف پارٹیاں ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئی ہیں۔ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ جن کے ہاتھ رام بھکتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ رام مندر کی تعمیر کو لے کر صلاح نہ دیں۔ جو بھی الزام لگائے جارہے ہیں وہ صرف الزام ہیں، اس کی جانچ کی جائے گی۔ اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

دوسرہ طرف کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین شاہنواز عالم نے کہا کہ کم سے کم یوگی مودی کو عوام سے ڈر نہیں لگتا لیکن بھگوان سے تو ڈرنا ہی چاہیے۔ ایودھیا میں بھگوان رام کے نام پر عوام کے عقیدے سے جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کو شرم آنی چاہیئے اور سامنے آکر جواب دینا چاہیے۔

عام آدمی پارٹی کے ترجمان ویبھو مہاشیوری نے کہا کہ یہ بہت چوکانے والا معاملہ ہے۔ اس کا خلاصہ عام آدمی پارٹی نے کیا ہے۔

لوگوں نے تمام پریشانیوں کے باوجود 100 روپیے سے لے کر ایک لاکھ روپیے تک کا چندہ دیا لیکن اس طرح کا گھوٹالہ ہونا عوام کے عقیدے سے کھلواڑ ہے۔ رام مندر تعمیر سے قبل گھوٹالہ کا مطلب ہے کہ انہیں مندر، عقیدے اور بھگوان سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details