اردو

urdu

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج

By

Published : Jan 3, 2021, 1:26 PM IST

بین الاقوامی نشانہ باز ورتیکا سنگھ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔

imagwe
imagwe

صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی نشانہ باز ورتیکا سنگھ نے خود کو کانگریس کا پیادہ کہے جانے پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف اب دوسرا کیس درج کرادیا ہے۔

اترپردیش کے ضلع سلطانپور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

ورتیکا سنگھ کا الزام ہے کہ اسمرتی ایرانی نے مہیلا آیوگ کا صدر بنائے جانے کے عوض میں ان سے 25 لاکھ روپئے اینٹھ لیے ہیں۔

صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ بین الاقوانی نشانے باز ورتیکا سنگھ

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ورتیکا سنگھ نے بتایا کہ وہ ایک بین الاقوامی نشانہ باز ہیں، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور ان کے پی اے سمیت ایک دیگر بی جے پی رہنما نے مہیلا آیوگ کا صدر بنائے جانے کے عوض میں ان سے 25 لاکھ روپئے اینٹھ لیے ہیں'۔

اس تعلق سے ہائی کورٹ کے وکیل راجیش تیواری نے بتایا کہ سنیچر کے روز اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس کے بعد ایم پی ایم ایل اے نے کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے لیے 11 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ ایم پی ایم ایل اے عدالت نے دونوں مقدمات کو ایک ساتھ رکھ لیا ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر اس سے قبل درج ایف آئی آر اور ہتک عزت کے کیسز پر ایک ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details