لکھنو: معروف عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ کی اہمیت و فضیلت بے شمار ہیں۔ روزہ، نماز اور دیگر عبادات کو صحیح و درست طریقہ سے انجام دینے کے لیے مسائل شرعیہ کا علم ہونا بہت ضروری ہے تاکہ عبادت بہتر طریقہ سے انجام دی جائے ۔جیسا کہ قرآن و احادیث سے یہ بات واضح ہے اگر تمہیں کسی چیز کا علم نہیں ہے تو اہل علم سے پو چھو۔ لہٰذا مومنین کی سہولیات کے لیے روزہ دار جو کہ پورے دن عبادت میں مصروف ہوتے ہیں تو اس دوران مختلف مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا روزہ دار پر تکالیف شرعی عائد ہوتی ہے جس کے تحت مسائل شرعیہ کی طرف رجوع کر تا ہے-
ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت میں منفردانداز سے مومنین؍مو منات کی سہولیات کے لئے شیعہ ہیلپ لائن ایک دہائی سے زیا دہ سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے ۔لہذا مومنین روزہ ، نماز ، حج و خمس و زکوۃ وغیر ہ تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح 10سے 12بجے تک شیعہ ہیلپ لائن پر مندرجہ ذیل نمبروں رابطہ قائم کر سکتے ہیں.موبائل نمبر9415580936 ،9839097407
Ramdhan 2023 رمضان المبارک کے موقع پر شیعہ ہیلپ لائن شروع
مولانا سید سیف عباس نقوی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ کی اہمیت و فضیلت بے شمار ہیں- روزہ، نماز اور دیگر عبادات کو صحیح و درست طریقہ سے انجام دینے کے لیے مسائل شرعیہ کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔
رمضان المبارک
خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔ اس کے علا وہ ای میل آئی ڈی پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ Email: masael786@gmail.com
مزید پڑھیں:Idara Shariya Farangi Mahal : ادارہ شرعیہ فرنگی محل لکھنو نے رمضان ہیلپ لائن نمبرجاری کیا