اردو

urdu

'عازمین حج پر انکم ٹیکس لگانا سراسر غلط'

By

Published : Dec 23, 2020, 6:13 PM IST

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ 'اس طرح کا قانون صرف مسلمانوں پر لگایا جانا غلط ہے، اگر مذہبی سفر پر انکم ٹیکس دینا ضروری ہے تو سبھی مذاہب پر اس کا اطلاق کیا جانا چاہئے، یہ قانون ہی سراسر غلط ہے۔'

'اعظمین حج کے لیے انکم ٹیکس لگانا سراسر غلط'
'اعظمین حج کے لیے انکم ٹیکس لگانا سراسر غلط'

ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے اعظمین حج کے لئے انکم ٹیکس داخل کرنے کے فیصلے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ 'برس 2019 اور 2020 کے مالی بجٹ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کرتے وقت یہ کہا گیا تھا کہ اعظمین حج کے لئے انکم ٹیکس داخل کرنا ضروری ہے، حکومت کو یہ قانون ختم کر دینا چاہئے۔'

'اعظمین حج کے لیے انکم ٹیکس لگانا سراسر غلط'

انہوں نے کہا کہ حج پر جانے کے لئے اعظمین حج کے لیے پہلے کبھی ایسی شرط نہیں تھی۔ لہذا اس شرط کو واپس لیا جانا چاہئے۔ کیلاش مان سروور یاترا چین، گرودوارہ کرتارپور صاحب نانکانا پاکستان اور پشو پتی ناتھ مندر نیپال جانے کیلئے انکم ٹیکس رٹرن دینا ضروری نہیں ہے، تو پھر اعظمین حج کے لئے یہ شرط کیوں؟'

انہوں نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ 'حج پر جانے والے اعظمین سے انکم ٹیکس لیا جائے گا جبکہ یہ قانون غیر مسلم لوگوں کے لئے نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت سے خاص بات چیت

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ 'اس طرح کے قانون صرف مسلمانوں پر لگایا جانا غلط ہے۔ اگر مذہبی سفر پر انکم ٹیکس دینا ضروری ہے تو سبھی مذاہب پر ہونا چاہئے۔ یہ قانون سراسر غلط ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details