اردو

urdu

کرونا وائرس: تبلیغی جماعت کو لے کر یوپی میں الرٹ

By

Published : Mar 31, 2020, 12:18 PM IST

تبلیغی جماعت کے ہیڈکوارٹر بنگلہ والی مسجد میں پیر کے روز 24 افراد کی جانچ مثبت آئی ہے، جس سے دہلی میں سنسنی پھیل گئی ہے، مرکز کے ذمہ داران فوجداری کاروائی کے علاوہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

کرونا وائرس: تبلیغی جماعت کو لے کر یوپی میں الرٹ
کرونا وائرس: تبلیغی جماعت کو لے کر یوپی میں الرٹ

اتنا ہی نہیں صرف دہلی میں کھلبلی نہیں مچی بلکہ اُتر پردیش کے 19 اضلاع میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چلتے الرٹ جاری ہو گیا ہے۔

کرونا وائرس: تبلیغی جماعت کو لے کر یوپی میں الرٹ

یو پی پولیس ہیڈ کوارٹر سے ایک حکم نامہ جاری ہوا، جس میں کہا گیا کہ حضرت نظام الدین دہلی سے آنے والے تمام لوگوں کی فہرست بنائی جائے اور ان کی فوراً میڈیکل جانچ کروائی جائے تاکہ اگر کسی کو کرونا ہوا تو دیگر لوگوں تک پھیلاؤ نہ ہوسکے۔

ان اضلاع میں غازی آباد، میرٹھ، سہارنپور، مظفر نگر، شاملی، بجنور، وارانسی، آگرہ، بارہ بنکی، پریاگراج بہرائچ، بلرام پور، بھدوہی، باگپت، متھرا، سیتاپور بلرامپور، بہرائچ اور گونڈہ شامل ہیں۔

اس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ جو لوگ بھی مرکز سے یہاں آئے ہوئے ہیں، ان کی فوراً ہی میڈیکل جانچ کروائی جائے۔ اگر کسی کی رپورٹ پازیٹیو آتی ہے تو اُن کا علاج بھی کروایا جائے۔

اس کے متعلق 19 اضلاع کے پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فورا ایسے لوگوں کی پہچان کریں۔

تبلیغی جماعت سے منسلک متعدد افراد کی کورونا وائرس کی زد میں آنے سے ہلاکت اور تبلیغی جماعت کے مرکز دہلی میں 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں ایک الگ ہی بحث شروع ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details