اردو

urdu

کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 15, 2019, 9:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان کی جانب سے بی جے پی خلاف احتجاجی پرچہ تقسیم کیا گیا۔

کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

اس پرچے کے ذریعہ عوام کو بتایا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت نے عوام سے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اس پرچے میں درج تھا کہ "سب کا بناش کیول بی جے پی کا ویکاس


بی جے پی حکومت میں ملک اور ریاست اتر پردیش کی معیشت بدحالی کا شکار ہے اور بے روزگاری عروج پر جب کہ کاشتکاری اور کاروبار دونوں برباد ہو چکے ہیں اس سے ملک کے نوجوان مایوس ہیں۔

کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج۔ویڈیو

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکومت میں آنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ شکشا متر، ہوم گارڈ،آگن باڑی اور مدرسہ اساتذہ کی تمام نوکریاں لگاتار ختم کی جا رہی ہیں۔

کانگریس پارٹی ملک کی بگڑتی معیشت کو لے کر فکرمند ہے کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے حکم پر اترپردیش کانگریس کمیٹی 5 نومبر سے 15 نومبر تک لگاتار بی جے پی کے خلاف سیمینار جلسے اور جگہ جگہ عوام کو پرچے بانٹ کر احتجاج کرے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details