اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sachin Chaudhary Condemned Allegations on Him: سچن چودھری اپنے اوپر لگائے الزامات کو فرضی کہا

اتر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن چودھری نے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کو فرضی Sachin Chaudhary Condemned Allegations on Him قرار دیتے ہوئے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سچن چودھری اپنے اوپر لگائے الزامات کو فرضی کہا

By

Published : Jan 13, 2022, 9:58 PM IST

اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن چودھری نے Congress Leader Sachin Chaudhary Press Conference ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ' انہیں بدنام کرنے کے لیے Sachin Chaudhary Condemned Allegations on Him فرضی آڈیو اور خبریں چلائی جارہی ہے اور اس جھوٹی تشہیر میں ان کے پارٹی کے ہی کچھ لوگ اس میں شامل ہیں۔'

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ' کچھ نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر میرے اور میرے اہل خانہ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہے۔ میرے خلاف پریس کانفرنس کر کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے کے جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے اور یہ سب ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اس پریس کانفرنس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔'

انہوں نے انتخابی ماحول میں ایسی چیزیں ہمارے شہر کا امن خراب کر سکتی ہے، ایسے تمام جعلی پورٹل کے خلاف این ایس اے لگا کر کارروائی کی جائے۔ یہ سب میرے سیاسی اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی سازش ہے، کچھ سیاسی حریف میری اور کانگریس پارٹی کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتے ہیں'۔


انہوں نے اپوزیشن پارٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ' یہ سب کچھ اپوزیشن کے چند لوگوں کی مذموم سیاسی سازش کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اگر کسی کو کسی بھی کمپنی سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ ان کے دفتر جائے یا پولیس کو شکایت کرے لیکن یہ لوگ ذاتی دشمنی کے تحت سوشل میڈیا، اخبارات اور میرے جاننے والوں پر جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں۔'

انہوں نے کہاکہ' کسی بھی عام شہری کی طرف سے پریس کانفرنس کر کے کسی سیاستدان کو جھوٹا اور فراڈ کہنا قانونی جرم ہے، جب تک عدلیہ کسی شخص کو مجرم قرار نہیں دیتی تب تک کوئی کسی کو جھوٹا یا فراڈ نہیں کہہ سکتا۔ اس سے پہلے بھی یہ لوگ میرے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کر چکے تھے، جس پر میں نے ان کے خلاف رپورٹ دی تھی، چار دن پہلے بھی ایک پروگرام کے دوران ان لوگوں نے مجھے گھیر لیا تھا جہاں سے میں بڑی مشکل سے جان بجا کر نکلا ہوں۔ مجھے بھی جان کا خطرہ ہے، میں اس بارے میں نے پولیس کو بھی اطلاع دی تھی۔'

انہوں نے میرے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے، چند روز قبل پولیس کی جانب سے غلطی سے 420 کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو کہ بے بنیاد ثابت ہوا اور پولیس نے مقدمہ بند کر دیا۔ میرے خلاف کسی قسم کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ یہ لوگ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا کر میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں میں ان لوگوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کروں گا'۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details