اردو

urdu

ادھم پور میں شجرکاری مہم کا آغاز

By

Published : Jul 8, 2019, 1:54 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

ادھم پور میں شجرکاری مہم کا آغاز

اس مہم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے سبز انقلاب منصوبے کے تحت پورے ضلع میں پودے لگائیں جائیں گے۔

ادھم پور میں شجرکاری مہم کا آغاز

ادھم پور کے محکمہ جنگلات کے افسر ساگر سنگھ اور ضلع کونسل کے چیئرمین نے ایک مقامی پارک سے اس مہم کا آغاز کیا۔


اس موقع پر ساگر سنگھ نے بتایا کہ ادھم پور ضلع میں چار لاکھ پودے لگانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس دوران شہر کےساتھ ساتھ قصبوں اور دیہات میں بھی شجر کاری کی جائے گی تاکہ بتدریج کم ہوتی ہریالی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔


انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری انجمنوں اور عام لوگوں کو بھی اس مہم میں شریک ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ کم از کم چار درخت لگائیں اور بھارت کو ہرا بھرا بنانے کی مہم میں اپنا رول ادا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details