اردو

urdu

Assembly Elections in Telangana بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آئی تو وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقے سے بنایاجائے گا: شاہ

By UNI (United News of India)

Published : Oct 28, 2023, 7:36 AM IST

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Political activities began in Telangana

Assembly Elections in Telangana
Assembly Elections in Telangana

سوریا پیٹ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کے روز تلنگانہ میں اعلان کیا کہ اگر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقے سے بنایا جائے گا۔ ضلع ہیڈکوارٹر میں منعقدہ جن گرجنا سبھا سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور کانگریس دونوں خاندان پر مبنی پارٹیاں ہیں اور ریاست کے عوام کے مفادات کو پورا نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ "ریاستی وزیر اعلی اور بی آر ایس صدر کے. چندر شیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے راما راؤ اگلے وزیر اعلیٰ بنیں، جب کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اپنے بیٹے راہل گاندھی کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھتی ہیں۔ وہ خاندانی بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔ جو لوگ اپنے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں، ضروری نہیں کہ وہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ تاہم، بی جے پی غریبوں کی بہبود کے لیے پابند عہد ہے‘‘۔

مزید پڑھیں: چندر شیکھر راو حکومت کا زوال شروع، تلنگانہ میں جلد ہی کنول کھلے گا: امیت شاہ

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکمراں پارٹی بی آر ایس سمیت کانگریس اور بی جے کی انتخابی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی ریاست میں حکومت سازی کے خواہشمند ہیں اور اس کے لئے کافی جدوجہد کررہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما تلنگانہ کا متعدد بار دورہ کرچکے اور عوامی ریلیاں سے خطاب کیا۔ وہیں دوسری جانب کانگریس نے تلنگانہ میں بس یاترا سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لگاتار ریلیاں کررہے ہیں۔

یو این آئی مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details