اردو

urdu

تین روز بعد کشمیر میں آفتاب جلوہ گر

By

Published : Dec 30, 2020, 1:09 PM IST

تازہ برفباری کی وجہ سے سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

تین روز بعد کشمیر میں آفتاب جلوہ گر
تین روز بعد کشمیر میں آفتاب جلوہ گر

تین روز تک موسم خراب رہنے کے بعد بالآخر بدھ کے روز جموں و کشمیر اور لداخ میں آفتاب جلوہ گر ہوا۔ تاہم مطلع صاف ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1، پہلگام منفی 9 اور گلمرگ منفی 11 رہا۔

تازہ برفباری کی وجہ سے سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

ادھر لداخ کے لیہہ قصبہ میں منفی 16.9، کارگل منفی 17 اور دراس میں رات کا کم از کم درجہ حرارت منفی 26.1 ریکارڈ کیا گیا۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.9، کٹرا میں 3.8، بٹوت میں منفی 0.9، بانیہال میں 2 اور بھدرواہ میں منفی 3.8 ریکارڈ کیا گیا۔

چالیس روز پر محیط سرد ترین سردی کا سیزن چلہ کلان 31 جنوری کو ختم ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details