اردو

urdu

Mehbooba Mufti On Pak Political Crises: "بھارت کی طرح پاکستان میں بھی جمہورت کا بول بالا ہو"

By

Published : Apr 11, 2022, 5:51 PM IST

پیلپز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پاکستان میں سیاسی بحران پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی جمہوریت کا شور گل چل رہا ہے اور ملک میں اب جمہوریت جڑ پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں سیاسی بحران ختم ہونے کے خواں ہیں اور وہاں جلد حکومت تشکیل دینے کے خواہشمند ہے۔ Mehbooba Mufti On Pak Political crises

We want democracy to flourish in Pakistan, says PDP's Mehbooba Mufti
بھارت کی طرح پاکستان میں بھی جمہورت کا بول بالا ہو"

سرینگر:پاکستان میں جاری سیاسی بحران پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لپز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پاکستان میں سیاسی بحران پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی جمہوریت کا شور گل چل رہا ہے اور ملک میں اب جمہوریت جڑ پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں سیاسی بحران ختم ہونے کے خواں ہے اور وہاں جلد حکومت تشکیل دینے کے خواہشمند ہیں۔Mehbooba Mufti On Pak Political crises

"بھارت کی طرح پاکستان میں بھی جمہورت کا بول بالا ہو"
سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نوجوانوں سے بات چیت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جب تک مذاکرات نہیں ہونگے تب تک پکڑ دھکڑ سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے،جبکہ نوجوان اور دور ہوتے جائیں گئے۔ موصوفہ نے بتایا کہ اگر سکیورٹی فورسز کی جنگ عسکریت پسندوں کے ساتھ ہے تو انہیں پکڑا جائے اس میں عام انسان کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی جنگ ہے اور جمہوریت کی جنگ میں انسان کو قید کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کے خیالات کو قید نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details