اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Summit In Kashmir جی ٹوینٹی سمٹ پر آئے مندوبین نے کشمیر آرٹ ایمپوریم کی سیر منسوخ کی

سرینگر میں جی 20 کا سہ روزہ اجلاس پُر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ جی 20 سے متعلق تقریبات کے انعقاد کے پیش نظر سرینگر اور اس کے مضافات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کشمیر آرٹ ایمپوریم کی سیر منسوخ
کشمیر آرٹ ایمپوریم کی سیر منسوخ

By

Published : May 25, 2023, 9:07 AM IST

کشمیر آرٹ ایمپوریم کی سیر منسوخ

سرینگر:جی ٹوینٹی سمٹ کے لیے آئے ہوئے مندوبین نے آج سرینگر میں مغل باغات کی سیر و تفریح کی، جب کہ کشمیر آرٹ ایمپوریم کے سیر کو منسوخ کر دیا۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے پولو ویو میں قائم کشمیر آرٹ ایمپوریم میں درجنوں مقامی دستکاروں کو مدعو کیا تھا جہاں پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار شدہ اشیا پیش کی۔ جی ٹوینٹی کے مندوبین ان دستکاروں سے ملنے والے تھے تاہم بارش کی وجہ سے ان کا وہاں جانا مسنوخ کر دیا گیا۔ تاہم مندوبین نے پولو ویو بازار کا دورہ کیا۔ انتظامیہ نے ایموریم کا رنگ و روغن کیا تھا جب کہ درجنوں دستکاروں کو گذشتہ کئی دنوں سے وہاں بٹھایا کیا گیا تھا۔ مقامی دستکار مندوبین کی آمد کا انتظار کر رہے تھے اور یہ امید کر رہے تھے کہ ان کے دورے سے ان کی مصنوعات کو جی ٹوینٹی ممالک میں فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ جی ٹوینٹی "ٹورزم ورکنگ گروپ" کا تیسرا اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا۔ اس سے قبل گجرات اور سلیگڑی میں دو سمٹ منعقد ہو چکے ہیں۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں دو روزہ سمٹ میں مندوبین "فلم ٹورزم فار اکنامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویشن" کے عنوان پر تبادلہ خیال اور مشاورت کر کے مسودہ تیار کیا۔ اس مسودے پر گوا میں ہونے والی چوتھی جی ٹوینٹی سمٹ پر مزید تبادلہ خیال کرکے مندوبین ایک پالسی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:G20 Summit In Kashmir جنوبی کوریا، بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کی مکمل حمایت کرتا ہے، چانگ جیبوک
سرینگر سمٹ میں چین، ترکی، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر نے شرکت نہیں کی۔ چین نے کشمیر میں جی ٹوینٹی سمٹ منعقد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمٹ "متنازع خطے" میں منعقد نہیں کرنی تھی۔ جی ٹوینٹی کے ارکان میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details