اردو

urdu

Shutdown in Kashmir انسداد تجاوزات مہم کے خلاف وادی کے بعض حصوں میں ہڑتال

By

Published : Feb 15, 2023, 3:24 PM IST

ادی کشمیر کے بعض حصوں میں بدھ کے روز انسداد تجاوزات مہم کے خلاف ہڑتال رہی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہڑتال کی کال کس نے دی تھی۔

انسداد تجاوزات مہم کے خلاف وادی کے بعض حصوں میں ہڑتال
انسداد تجاوزات مہم کے خلاف وادی کے بعض حصوں میں ہڑتال

سرینگر:وادی کشمیر کے بعض حصوں میں بدھ کے روز انسداد تجاوزات مہم کے خلاف ہڑتال رہی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہڑتال کی کال کس نے دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے بعض حصوں سمیت وادی کے اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں بدھ کو انسداد تجاوزات مہم کے خلاف ہڑتال رہی۔عینی شاہدین کے مطابق سرینگر کے بعض علاقوں میں دکان اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بند رہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہی۔ایک دکاندار نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم خلاف آج ہڑتال ہے۔

بتادیں جموں وکشمیر میں انسداد تجاوزات مہم جاری ہے جس کے تحت سرکاری اراضی کو بازیاب کیا جا رہا ہے اور سرکاری اراضی پر تعمیر ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے۔جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے اس مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Anti Encroachment Drive in J&K ایم ایچ اے کی مداخلت کے بعد جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر لگی روک

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی مداخلت کے بعد منگل کو دیر گئے جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر روک لگا دی گئی۔ مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے کہا کہ وہ نوٹس جاری کرے اور مکینوں کے اعتراضات پر مناسب سماعت کرے۔ یہ پیشرفت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی نگرانی میں دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details